انجائنا کے درد اور گردے میں خرابی پرڈاکٹرز کا اظہار تشویش

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا، جہاں انجائنا کے درد اور گردے کے کام کرنے میں خرابی پرڈاکٹرز نے تشویش کا اظہار کیا، جبکہ معالجین نے نواز شریف کی صحت اور علامات کا جائزہ لیا۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیسن، نیفرالوجی اور یورالوجی کے پروفیسرز نے مشاورت کی اور طبی تشیخص کی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے تفصیلی معائنے کے بعد ٹیسٹ کرانے پر بھی مشاورت کی گئی ۔

مریم نواز نے کہاکہ معالجین نے دوائیں تجویز کردیں جس کے بعد مزید حکمت عملی طے کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نواز شریف کا کل بھی شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ انجائنا کادرد بڑھنے کی وجہ سے نوازشریف کو مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں