اندرونی سیکیورٹی صورتحال پر وزیر اعظم کی زیر صدرات اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں نیشنل انٹرنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسدعمر ،وفاقی وزراء شفقت محمود، شہریار آفریدی، نورالحق قادری، ڈی جی آئی ایس آئی ،ڈی جی آئی بی،صوبائی چیف سیکریٹریز اور آئی جیز شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وزیر اعظم عمران خان کو کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں پیش رفت اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں