انسانی روح کو دیکھا جاسکے گا،چین کا دنیا کی سب سے طاقتور ایم آر آئی مشین تیار کرنے کا اعلان

کراچی(ویب ڈیسک)چین دنیا کی سب سے طاقتور ایم آر آئی مشین تیار کرے گا،جس سے پہلی بار روح کاوجود سامنے آسکے گااور انسانی شعور کی مکمل تصویر دنیا دیکھ پائے گی۔سائنسی برادری پہلی بار روح کا مادی وجودحاصل کرپائے گی۔چین نے دنیا کے سب سے طاقتور دماغ کے اسکینر تیار کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے، یہ اسکینرانتہائی مضبوط مقناطیسی فیلڈ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھے گا جس سے پہلی بار زندہ انسانی دماغ میں ہر نیوران کی ساخت اور سرگرمیوں کے مشاہدہ ہوسکے گا۔ اس منصوبے کا مقصد دنیا کی سے طاقتور ایم آر آئی magnetic resonance imagingڈیوائس تیار کرنا ہے۔متوقع اسکینر نہ صرف تصویر(سنیپ شاٹ) فراہم کرے گابلکہ اعصابی نظام میں اہم سگنلز دینے والے سوڈیم، فاسفورس اور پوٹاشیم جیسے مختلف قسم کے کیمیائی ایجنٹس کی بھی نشاندہی ہوسکے گی جن سے پاکنسنزاور الزائمز جیسی شعور اور دماغ سے متعلقہ بیماریوں کا مطالعہ میں مدد ملے گی ۔منصوبے پر کام کرنے والے سینئر سائنس دان کا کہنا ہے کہ

اربوں یوآن مالیت کی اس ڈیوائس سے دماغی مطالعے میں انقلاب برپا ہوجائے گا۔یہ آلہ مختلف تصویرپیش کرے گا جو اس پہلے دنیا کے سامنے نہیں آسکی،یہاں تک کہ روح کو بھی دیکھا جاسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں