انوکھی شادی: دولہا 5فٹ 4 انچ اور دلہن کا قد 3فٹ 2انچ

    حیدرآباد- – – – – -تلنگانہ میں ایک 25 سالہ نوجوان نے اپنی مرضی سے چھوٹی قد کی لڑکی سے شادی کرلی۔ دلہن کا قد 3 فٹ2انچ   جبکہ دولہا کا قد 5 فٹ 4 انچ کے قریب ہے ۔ تفصیلات کے مطابق راوالی نامی 22 سالہ لڑکی انجینئرنگ کے آخری سال کی طالبہ ہے۔ گزشتہ شب  ان دونوں کی شادی  دھوم دھام سے انجام پائی جس میں دونوں خاندان کے افراد دوست احباب نے شرکت کرتے ہوئے نئے جوڑے کو مبارک باد دی۔  واضح رہے سدی پیٹ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ نوجوان ودیاساگر کے ماں باپ کا انتقال ہونے کے بعد اس کی پرورش بہن کے گھر ہوئی اور وہ پوسٹ گریجویشن تک تعلیم حاصل کرنے کے بعداُس نے کرانہ دکان کھول لی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں