انٹرنیشنل ہاکی سیریز، قازقستان نے نیپال کو چھ صفر سے ہرا دیا

لاہور:  انٹرنیشنل ہاکی سیریز اوپن کے دوسرے روز قازقستان نے نیپال کو چھ صفر سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی جبکہ سیریز کا پریکٹس میچ ازبکستان اور پریزیڈنٹ الیون کے درمیان کھیلا گیا۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں انٹرنیشنل ہاکی سیریز اوپن کے دوسرے روز نیپال اور قازقستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ کھیلے گئے میچ میں قازقستان کی ٹیم چھائی رہی جبکہ ہاکی سیریز اوپن کے دوسرے مقابلے میں نیپال کو 6 صفر سے شکست دی۔

پاکستان پریزیڈنٹ الیون اور ازبکستان دوستانہ میچ بھی کھیلا گیا، ہاکی سیریز اوپن میں میچوں کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا جبکہ فائنل معرکہ 22 دسمبر کو ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں