انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان اور افغانستان کا میچ بارش کی نذر، شاہین تیسری پوزیشن لے اڑے

ویلنگٹن(اے این این )انڈر 19 ورلڈ کپ ،پاکستان نے تیسری پوزیشن کا میچ جیت لیا۔بارش کے باعث میچ میں ٹاس بھی نہ ہوسکا، گروپ ڈی میں پہلا نمبر ہونے کے باعث پاکستان کو تیسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا۔انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسری پوزیشن کا میچ بارش کے باعث نہ ہو سکا، گرین شرٹس نے بغیر کھیلے ہی مقابلہ جیت لیا۔ میگا ایونٹ کے اہم میچ میں بارشنے خوب کھیل دکھایا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس بھی نہ ہو سکا۔افغانستان نے گروپ میچ میں پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا تاہم اس بار قومی ٹیم بغیر کھیلے کامیاب ہو گئی۔ گروپ ڈی میں پہلا نمبر ہونے کے باعث جیت پاکستان کے حصے میں آئی۔ ایونٹ کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں بدترین ناکامی کے بعد ٹیم پاکستان فائنل میں رسائی سے محروم ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں