انڈیا کا ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے انکار

لاہور: انڈیا نے پاکستان کی وجہ سے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے انکار کر دیا اور اس حوالے سے بی سی سی آئی نے اپنے موقف سے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا ہے۔بی سی سی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کی وجہ سے ایونٹ کی میزبانی نہیں کر سکتے۔ انڈیا نے اپنے اس فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا۔ کونسل کا سالانہ اجلاس 18 دسمبر کو ہونا ہے۔سیکریٹری بی سی سی آئی امیتابھ چودھری نے کہا ہے کہ آئندہ 4 سال تک فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کے ساتھ کوئی سیریز ہمارے شیڈول میں شامل نہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ تعلقات سیاسی کشیدگی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں۔ 2014 ءمیں بھارت نے بگ تھری کی حمایت کے بدلے پاکستان کے ساتھ 8 سال میں 6 باہمی سیریز کھیلنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس میں سے ایک سیریز بھی نہیں کھیلی جا سکی اسی وجہ سے پی سی بی نے آئی سی سی تنازع کمیٹی سے رجوع کر رکھا ہے۔ بورڈ باہمی میچز کا انعقاد ممکن نہ ہونے پر نقصان کا ازالہ چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں