’’اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فارم ہاؤسز بنا رہےہیں‘‘

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کےلیے پہلے مرحلے میں 50فارم ہاؤسز بنا رہےہیں ، بیرون ملک پاکستانیوں کےلیے ہاؤسنگ اسکیم بھی لائیں گے۔

ذوالفقاربخاری نے رائیو نڈلاہورمیں اوورسیزپاکستانیوں کیلئے فارم ہاؤس اسکیم کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں بھی منصوبے شروع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مردہ منصوبے بھی زندہ کریں گے، جن زمینوں پر قبضہ ہے انہیں واگزار کرائیں گے ، اوورسیز کےلیے ہاؤسنگ اسکیم بھی لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں