اوکاڑہ میں بس اور کوسٹر میں تصادم، مسافر جاں بحق

پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں بس اور کوسٹر کی ٹکر سے ایک مسافر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اوکاڑہ سے 25 کلومیٹر دور لاہور کی جانب جی ٹی روڈ پر پل جوڑیاں کے قریب ای تیز رفتار مسافر بس نے اپنے سے آگے جانے والی کوسٹر کو پیچھے سے ٹکر ماردی ۔

ٹکر لگنے کے باعث کوسٹر چھوٹی نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں کراچی سے تعلق رکھنے والا یاسر نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔

حادثے میں متعدد مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو ریسکیو اداروں کی ایمبولینسوں کے ذریعے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں