آئی ایم ایف پیکیج نہ ملا تو متبادل انتظام کر لیا، اسد عمر

وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ معیشت میں بہتری کے لئے آئی ایم ایف صرف ایک آپشن ہے،آئی ایم ایف پیکیج نہ ملا تو متبادل انتظام کر لیا گیا ہے۔

سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ادائیگیوں اور زرمبادلہ ذخائرکے درمیان گیپ پورا کرلیا گیاہے، ہم تمام تر انحصارآئی ایم ایف پر نہیں کررہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں