آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، ٹرافی چاروں صوبوں میں عوام کےلئے ڈسپلے کی جائے گی۔

ورلڈ کپ ٹرافی امارات ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچی، ٹرافی کی آج وزیراعظم آفس کے بعد اسلام آباد کے نجی مال میں رونمائی ہوگی۔

کپتان سرفراز احمد ٹرافی کو وزیراعظم ہاوس لے کر جائیں گے جہاں 1992 کے کپتان ٹرافی کا دیدار کریں گے۔

اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ یہ ورلڈکپ جیت کر ٹرافی واپس پاکستان لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی پاکستان آئی ہے جو کہ ملک کے چاروں صوبوں میں جائے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پاکستان میں 10 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر سب کو مبارکباد دی اور کہا کہ کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ کھیل ہے جس کی بحالی میں پاک فوج کا کردار نمایاں ہے۔

ٹرافی 13 اپریل کو پیکجز مال لاہور اور 14 اپریل کو ڈولمن مال کلفٹن کراچی میں رکھی جائے گی، شہری ٹرافی کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں لے سکیں گے۔

کراچی میں 14 اپریل کو تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں محفل موسیقی بھی شامل ہوگی، جبکہ فوڈ فیسٹیول اور فائر ورکس کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں