آبادی پر قا بو کیلئے ٹاسک فورس کی سفارشات مرتب

ملک میں بڑھتی آبادی پر کیسے قابو پا یا جائے؟ پاکستان کی آبا دی جس رفتار سے بڑھ رہی ہے، اسی طرح بڑھتی رہی تو 30 سال میں دگنی ہو جائے گی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر آبادی پر قا بو پانے کا لائحہ عمل بنانے کے لیے ٹاسک فورس نے سفارشات مرتب کر لیں ۔

بڑھتی آبادی کے معاملے پر غور کے لیے سپریم کورٹ میں اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار، وزیر اعظم عمران خان اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔

ٹاسک فورس کی یہ سفارشات آج سپریم کورٹ میں ہونے والے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

ٹاسک فورس نے سفارش کی ہے کہ اس ضمن میں اہم فیصلوں اور رہنمائی کے لیے31 دسمبر تک قومی اور صوبائی ٹاسک فورسز بنائی جائیں۔

ٹاسک فورس نے مزید سفارش کی ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے خصوصی فنڈ بنایا جائے، اس حوالے سے قانون سازی کی جائے ۔

ٹاسک فورس نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی پر شہریوں کو آگاہی دی جائے، اس موضوع کو نصاب میں شمولیت دی جائے اور اس پر علماء کا تعاون حا صل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں