آرمی چیف کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد

صدر ممنون حسین، وزیر اعظم شاہد خاقان اور آرمی چیف نےپی ایس ایل فائنل میں جیت پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد دی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ آج پاکستان کی جیت ہوئی، کراچی کے شائقین نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا، کوئی چیز ہمارے قومی عزم کو شکست نہیں دے سکتی۔

جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ آج کا دن بہت پرجوش اور منظم رہا،شائقین نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں