آصف زرداری کا سراج الحق کو فون

سابق صدر آصف زرداری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کر کے ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے سراج الحق کو ٹیلی فون کر کے جماعت اسلامی کا دوبارہ امیر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

آصف زرداری نے کہا کہ ملک مسائل کا شکار ہے جس کےلیے باہمی مشاورت کی ضرورت ہے، دونوں رہنماؤں نے باہمی سیاسی رابطوں پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں