آفریدی کا خطاب روکنے کے لیے سرینگر میں انٹرنیٹ بند

پاکستانی اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے گزشتہ روز نمازجمعہ کے دوران مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی جامع مسجد میں ٹیلی فونک خطاب کیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق اس موقع پر انتظامیہ نے شہر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی تھی تاکہ آفریدی کے خطاب کو بڑے پیمانے پر نہ سنا جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی نے گزشتہ ہفتے خطاب کرنا تھا لیکن بھارتی انتظامیہ کی پابندیوں کی وجہ سے نمازِ جمعہ کا اجتماع نہیں ہو سکا تھا جس کی وجہ سے شاہد آفریدی خطاب موٗخر کر دیا گیا تھا۔

شاہد آفریدی نے پچھلے دنوں کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی تھی جس پر انہیں بھارتی کھلاڑیوں کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھاتاہم شاہدآفریدی اپنے موٗقف پر ڈٹے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں