آپریشن ردالفساد ، ایف سی بلوچستان نےبھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا

ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفساد کے سلسلے میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر چمن، سبی، اوچ اور کوہلو کے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرکامیاب آپریشنز کیے گئے ۔

سرچ آپریشنز کے دوران فورسز نے بھاری مقدار میں خودکش جیکٹس، سب مشین گنز، ڈیٹو نیٹرز اور بارودی موادبرآمد کرلیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں