آپریشن رد الفساد، چارسدہ،جنوبی وزیرستان سے اسلحہ برآمد

ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے، چارسدہ، کرم اور جنوبی وزیرستان ایجنسی میں کارروائیوں میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود سمیت خود کش جیکٹس برآمد کر لی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چارسدہ، کرم اورجنوبی وزیرستان ایجنسی کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

قبضے میں لیے گئے اسلحے میں خودکش جیکٹس، آئی ای ڈیز، ایس ایم جی ز، آر پی جی سیون اور مختلف اقسام کا ایمونیشن شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں