اٹک: اڑانگ میں مٹی کے بھرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

اٹک (سنہرا دور) اٹک کی یونین کونسل بولیانوال کے گاؤں اڑانگ میں مٹی کے بھرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد معجزاتی طور پر محفوظ رہے حادثہ کا شکار ہونے والے بدقسمت خاندان میں 30 سالہ شازیہ، اس کے دو بیٹے آٹھ سالہ عمر نواز، چھ سالہ لطیف علی اور دو سالہ حنا جبکہ 34 سالہ عابدہ بی بی اور اس کی چار سالہ بیٹی اقرا شامل ہیں افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار حادثے میں نند بھاوج اور ان کے بچے جاں بحق ہوئے اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں نکالیں بعدازاں جاں بحق ہونے والوں کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا مرحومین کی نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جاں بحق افراد کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ایک گھر سے 6 جنازے اٹھنے سے پورے گاؤں میں صف ماتم بچھ گیا اور ہر آنکھ اشک بار تھی مٹی کے بھروں میں رہنے کا سلسلہ اٹک میں قبل مسیح سے جاری ہے اور اس علاقہ سمیت تحصیل حسن ابدال میں مٹی کے بھروں کی تعداد جس میں لوگ اپنی رہائش ، جانور اور گھر کا ساز و سامان رکھتے ہیں 10 ہزار سے زائد ہے ان بھروں کے گرنے کے واقعات شاز و نادر ہی پیش آتے ہیں حالیہ بارشوں میں زمین میں نمی کی مقدار زیادہ ہونے پر یہ حادثہ رونما ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے یہ بھرے سخت سردی میں انتہائی گرم جہاں ہیٹر کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی اور سخت گرمیوں میں انتہائی سرد جہاں پنکھے کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی ۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں