اٹک شہر کی چیدہ چیدہ خبریں ، رپورٹنگ سنہرادور میڈیا ٹیم (03 اپریل 2019)

اٹک (سنہرا دور) تحریک پاکستان کے سر گرم رکن یعقوب خان مرحوم کی صاحبزادی ، شہید صحافت اسلام آباد ملک محمد اسماعیل خان شہید ، معروف شاعر و ادیب محمد خطیب (مرحوم) ، سینئر صحافی حافظ عبد الحمید خان،سب انسپکٹر عبدالرشید، برطانیہ میں مقیم معروف صحافی کالم نگار عبد الوحید خان کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں دور داد میں ادا کی گئی نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا امتیاز خان نے پڑھائی نماز جنازہ میں مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، رہنما میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، امیر جے یو آئی پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن ، ضلعی امیر مولانا شیر زمان،ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ ہارون الرشید، ضلعی رہنما مفتی سید امیر زمان حقانی ، سیکرٹری یونین کونسل قاضی خالد محمود ، سابق امیدوار قومی اسمبلی ذوالفقار حیات خان ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک حمید اکبر خان ، اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل اٹک ملک ریاض الدین اعوان ، چیئرمین یونین کونسل حمید جمریز خان، چیئرمین یونین کونسل مرزا سید جمشید افتخار شاہ ، چیئرمین یونین کونسل بولیانوال ملک منور خان ایڈووکیٹ ، سابق ممبر ضلع کونسل احسن خان آف غورغشتی ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ق ) صداقت خان آف برھان ، سابق سیکٹر ہیڈ اسٹیٹ لائف انشورنس ملک ممریز خان ، سینئر صحافی لطف الرحمن ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سینئر وائس چیئرمین شہزاد انجم بٹ ، جنرل سیکرٹری الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن لیاقت عمر ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹس صوفی فیصل بٹ ، محمد صابرین خان،جاوید کشمیری، رضا نقوی،ملک احمد نواز ، ندیم حیدر ، راضی خان، قاری خلیل احمد ، عمر عبدالرحمن بٹ ، محبوب کوثر کے علاوہ علاقہ بھر کی سیاسی سما جی شخصیات نے شرکت کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ 


اٹک (سنہرا دور) ضلع کونسل کے اجلاس عام میں میلہ جشن بہاراں پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی کڑی تنقید ، اجلاس عام میں چیئرمین یونین کونسل مٹھیال سردار آصف علی خان کی از خود اجلاس کی صدارت کرنے پر ممبران نے بلدیاتی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا ، اپوزیشن لیڈر ملک ریاض الدین اعوان نے نادرا کی موبائل ٹیموں کے دوروں کے دوران شہریوں خصوصاً خواتین سے روا رکھے جانے والے ناروا سلوک پر صدائے احتجاج بلند کی ، چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر اجلاس شروع ہونے کے ایک گھنٹہ بعد ایوان میں پہنچیں ، ممبران کی تیز ، تند اور تلخ باتیں سننے کے باوجود انہوں نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایوان میں خطاب یا وضاحت سے گریز کیا ، 95 رکنی ایوان میں سے دو خواتین سمیت صرف 30 ممبران نے شرکت کی جو ضلع کونسل کے ممبران کی اپنے علاقوں کی تعمیر و ترقی سے عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے بعض خاموش ممبران ضلع کونسل نے گزشتہ تمام اجلاسوں کی طرح اس مرتبہ بھی چپ کا روزہ نہیں توڑا ، اجلاس کی کاروائی کونسل آفیسر عابدر ضا خان نے چلائی جبکہ چیف آفیسر محمد آصف اور ڈسٹرکٹ انجینئر شہزاد طفیل سمیت ضلع کونسل کے افسران بھی موجود تھے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور کسی بھی سرکاری محکمہ کے سربراہ یا نمائندے نے شرکت کرنا گوارہ نہیں کیا، اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ممبران نے اپنے حلقوں میں ضلع کونسل کے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر بھی شدید احتجاج کیا ، اجلاس شروع ہوا تو چیئرمین یونین کونسل سردار آصف علی خان از خود صدارت کیلئے اسٹیج پر جا پہنچے اور اجلاس کی کاروائی شروع کرا دی ، اس پر اپوزیشن لیڈر ملک ریاض الدین اعوان نے اعتراض کیا کہ ایوان میں وائس چیئرمین کی عدم موجودگی کے باعث ضمنی قوانین ( بائی لاز ) برائے انعقاد اجلاس ضلع کونسل ( باب سوئم ) صفحہ نمبر 4 ، کالم نمبر 8 ، ( صدارت اجلاس ) میں واضح طور پر درج ہے کہ ضلع کونسل کے اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین اور ان کی عدم موجودگی یا قانونی معذوری کی صورت میں وہ حاضر ممبر کرائے گا جس کی منظوری ہاؤس دے گا اور وہ اس کیلئے سردار واجد خان آف ناڑہ کا نام پیش کرتے ہیں اس پر چیئرمین یونین کونسل سید تنویر حسین شاہ نے اس تجویز کی بھر پور انداز میں تائید کرتے ہوئے کہا کہ سردار آصف علی خان نیچے تشریف لے آئیں اور صدارت سردار واجد علی خان کریں اس پر سردار واجد علی خان نے کہا کہ جو قوانین بیان کیے گئے ہیں وہ درست ہیں اور قانون کے مطابق کوئی شخص از خود اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتا تاہم سردار آصف علی خان از خود اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں اس وجہ سے اس مرتبہ وہ اجلاس کی صدارت کر لیں آئندہ ان قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور انہوں نے اجلاس کی صدارت کیلئے سینئر ممبر سردار واجد علی خان کا نام پیش کیا تاہم سردار واجد علی خان نے بلدیاتی قوانین کی خلاف ورزی کے باوجود سردار آصف علی خان کو اجلاس کی صدارت کی اجازت دے دی ، اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے چیئرمین یونین کونسل کوٹ فتح خان سید تنویر حسین شاہ نے اپنی یونین کونسل میں ضلع کونسل کے فنڈز نہ دینے پر احتجاج کیا اور اجلاس میں وضاحت کرنے والے ڈسٹرکٹ انجینئر شہزاد احمد کو جھاڑ پلا دی ، ممبران ضلع کونسل نے میلہ جشن بہاراں کے فنڈز ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا ، چیئرمین یونین کونسل میاں حبیب الرحمن ایڈووکیٹ نے ایوان کو بتایا کہ ایف ڈبلیو او کے ٹول پلازہ کے قریب ڈمپر کا ایکسیڈنٹ ہوا اس پر وہاں پر تعینات ملازم نے انتہا درجہ سے غنڈہ گردی اور قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی جوتی نوک پر رکھ لیا اور ڈمپر کو غیر قانون طور پر اپنے قبضہ میں لے لیا اس پر ڈمپر مالکان کی جانب سے ایس ایچ او اے ایس پی حسن ابدال ، ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی پی او اٹک کو درخواستیں دی گئی جو تمام ردی کی ٹوکری کی نذر ہو گئی ہیں اور مالکان در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں پولیس اور ضلعی انتظامیہ اس ایف ڈبلیو او کے اہلکار کے سامنے بے بس ہو چکی ہے پاکستان اور پنجاب میں حکومت کون چلا رہا ہے یہ کسی کو معلوم نہیں ، انہوں نے مذکورہ سرکاری اہلکار کی غنڈہ گردی پر نامعلوم وجوہات کی بناء پر کسی قسم کی کاروائی نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا ، سید تنویر حسین شاہ نے کہا کہ قانون کے مطابق سردار آصف علی خان صدارت نہیں کر سکتے تو وہ نیچے آ جائیں اور سردار واجد علی خان کو صدارت کرنے دیں اس پر سردار واجد علی خان نے کہا کہ اس مرتبہ انہیں صدارت کرنے دی جائے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ملک ریاض الدین اعوان نے چیئرمین یونین کونسل شاہراہ سعد اللہ سردار ممتاز خان آف ماجھیا کی والدہ محترمہ ، چیئرمین یونین کونسل کھڑپہ ملک افضل کی اہلیہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد ، وائس چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ سینئر صحافی کالم نگار حافظ عبدالحمید خان اور شہید صحافت اسلام آباد ملک اسماعیل خان کی ہمشیرہ کی وفات پر ایوان کی کاروائی روک کر مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کرائی گئی ، جشن بہاراں اٹک فیسٹیول کی تقریبات پر بھی حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں نے شدید تنقید کی اپوزیشن لیڈر ملک ریاض الدین اعوان نے کہا کہ میلہ کے انعقاد پر کوئی اختلاف نہیں تاہم جس طریقہ سے معزز ممبران ضلع کونسل کو دعوت دی گئی اور انہیں فون کر کے کہا گیا کہ وہ ضلع کونسل آ کر اپنے کارڈ لے جائیں یہ انتہائی مناسب طریقہ اور اس ایوان کی عزت مجروح کرنے کے مترادف ہے اگر ملک اور ضلع کونسل کے مالی حالات درست نہیں تو میلہ منعقد نہ کیا جاتا تاہم جو رویہ اختیار کیا گیا وہ قابل مذمت ہے سابقہ روایات کو اس مرتبہ مد نظر نہیں رکھا گیا اس میلہ کا انعقاد مرحوم چیئرمین ضلع کونسل میجر ملک محمد اکبر خان کے دور میں کیا گیا دعوت نامے حزب اقتدار کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کو بھی گھروں گھروں تک پہنچائے جاتے تو میلہ کی تقریبات میں ممبران ضلع کونسل کی شرکت سے اس کا حسن دوبالا ہو جاتا 20 ممبران ضلع کونسل کو نہ تو ٹیلی فون کیا گیا ، نہ ہی دعوت نامے دیئے گئے یہ کسی کا ذاتی میلہ نہیں تھا بلکہ اس میں چیئر سن کی سوچ کی نفی بھی کی گئی اپوزیشن ممبران کو نذر انداز کیا گیا ہم اس پر شدید احتجاج کرتے ہیں اس پر حزب اقتدار سے تعلق رکھنے والے چیئرمین یونین کونسل حسن فردوس نے کہا کہ اس مرتبہ میلہ میں حزب اختلاف اور حزب اقتدار دونوں کے ساتھ مساوی سلوک کیا گیا ہے انہیں بھی فون کیا گیا کہ اپنے کارڈ آ کر لے جائیں جو اس ایوان کی توہین تھی کیا ہماری یہی قدر ہے کہ ہمیں ٹیلی فون کر کے کہا جائے کہ اپنے کارڈ لے جائیں حزب اختلاف اور حزب اقتدار دونوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس سے ایوان اور ممبران کی عزت خاک میں ملا دی گئی ہے کونسل آفیسر نے اس سلسلہ میں وضاحت کرنی چاہی تو حسن فردوس نے انتہائی تلخ لہجہ میں ان کی وضاحت تسلیم کرنے سے انکار کر دیا کنوینئر سردار آصف علی خان نے کہا کہ یہ قابل افسوس امر ہے تاہم اس کا ازالہ ممکن نہیں آئندہ سال ضلع کونسل رہی تو پھر میلے کا انعقاد کر کے ممبران کے گلے شکوے دور کیے جائیں گے چیئرمین یونین کونسل تھٹہ ملک عجب خان اعوان نے کہا کہ جشن بہاراں اٹک فیسٹیول میں کتنے اخراجات ہوئے ہیں انہیں ایوان کے سامنے پیش کیا جائے چیئرمین یونین کونسل برھان حاجی رفاقت خان نے کہا کہ یہ میلے وغیرہ نہ ہوں تو کوئی فرق نہیں پڑتا ، چیئرمین یونین کونسل کوٹ سونڈکی چوہدری خضر حیات نے کہا کہ میلے کا انعقاد اچھا اقدام تھا تاہم اس میں کسی کے آنے یا نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا مسلم لیگ ( ن ) کے ممبر ضلع کونسل ملک انصار احمد نے چیئر پرسن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے میلے کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ حزب اقتدار کیلئے ملک ریاض الدین اعوان ، سید تنویر حسین شاہ اور حاجی رفاقت خان کی بہت خدمات ہیں یہ ہاؤس ہمارا گھر ہے اپوزیشن لیڈر ملک ریاض الدین اعوان نے ایوان کو بتایا کہ نادرا کی موبائل ٹیمیں جن کا مقصد ضلع کونسل میں جا کر دور دراز علاقے کے غریب اور نادار افراد کو شناختی کارڈ جیسی سہولت ان کی دہلیز پر پہنچانا ان کا فرض ہوتا ہے یہ اپنے سرکاری فرائض کی سر انجام دہی کے سلسلہ میں جہاں خواتین صبح ساڑھے 8 بجے آ جاتی ہیں اور یہ موبائل ٹیمیں شام 4 بجے اپنا بوریا بستر سمیٹ کر ان خواتین اور دیگر افراد سے انتہائی ناروا سلوک کر کے چلی جاتی ہیں یونین کونسلوں میں ان کا رویہ نا قابل برداشت ہوتا ہے اس پر چیف آفیسر محمد آصف نے بتایا کہ ڈی جی نادرا پنجاب کا تعلق اٹک سے ہے اور اس سلسلہ میں مفصل لیٹر لکھا جائے گا ترقیاتی سکیموں پر کام نہ ہونے پر بھی ارکان کی ضلعی حکومت پر کڑی تنقید کی اور محکمہ ہیلتھ ، ایجوکیشن ، سڑکوں ، بجلی اور گیس کے محکموں کو آڑے ہاتھوں لیا گیا ۔ 


اٹک (سنہرا دور) پولیو کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے صدارت کی اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے اجلاس میں ڈی سی اٹک کوآمدہ پولیو مہم کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ دی گئی یہ پولیو مہم 22 اپریل سے 26 اپریل تک جاری رہے گی اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم میں 5 سال سے کم عمر 2 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس سلسلہ میں ضلع بھرمیں بھر پور انتظامات کیے جا رہے ہیں اور 900 کے قریب ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی اس کے علاوہ رومنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی قطرے پلانے والی تمام ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی ڈی سی اٹک نے اس موقع پرضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت اٹک کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں ۔ 


اٹک (سنہرا دور) ہفتہ غذائیت کے حوالہ سے ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے صدارت کی پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف نیازی نے اجلاس کو ہفتہ غذائیت کے حوالہ سے تفصیلی بر یفنگ دی بر یفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں 08 اپریل سے13 اپریل تک ضلع بھر میں ہفتہ غذائیت منایا جارہاہے جس میں اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال سمیت ضلع بھر کے ٹی ایچ کیوز اور بنیادی مراکز صحت حصہ لیں گے اس ہفتہ میں عوام الناس کو ماں اور بچے کی صحت اور ان میں پائی جانے والی غذائی کمی کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور اس کے ساتھ احتیاطی تدابیر اور علاج کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی جائے گی ڈی سی اٹک نے اس موقع پر تما م ضلعی محکموں کے افسران کو اپنا بھر پور کردار ادا کر نے کی ہدایت کی ۔ 


اٹک (سنہرا دور) سماعت و گویائی سے محروم طلبہ و طالبات کے سکول میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی چےئر پر سن ضلع کو نسل ایمان طاہر مہمان خصوصی تھیں ان کے ہمراہ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان ، سکول کی پر نسپل نجمہ شاہین اور دیگر افسران نے بھی شر کت کی تقریب میں سماعت و گویائی سے محروم طلبہ و طالبات نے خوبصورت ٹیبلوز،ملی نغمے اور دیگر ثقافتی شوز پیش کیے سکول کی پر نسپل نجمہ شاہین نے سکول کی سالانہ کار کردگی رپورٹ پیش کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چےئر پر سن ضلع کو نسل ایمان طاہر نے کہا کہ خصوصی طلبہ و طالبات ہمارے معاشرے میں اہم مقام رکھتے ہیں اور موجودہ حکومت ان کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے،جس کے ثمرات جلد حاصل ہوں گے اس موقع پر طلبہ و طالبات کی نصابی اور ہم نصابی سر گر میوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ طلبہ و طالبات مستقبل میں بھی اپنا نام اور اپنے ملک کا نام روشن کر یں گے آخر میں مہمان خصوصی نے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔ 


اٹک (سنہرا دور) پی ٹی آئی میجر لو رز فو ر س اٹک کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت چیئر مین یو نین کونسل کھنڈا ملک غلام حسین و سر پر ست اعلیٰ حاجی محمد اکر م خا ن منعقد ہو ا جس میں چیئر مین میجر لو ر ز فو رس شیخ عبدالتنویر ، ڈپٹی چیئر مین سید سہیل حیدر جعفر ی ، ایڈمن سو شل میڈیا میجر لورز فو رس آفتا ب احمد قریشی، تحصیل صد ر ارسلان سنی آف گوندل ، سٹی صدر چوہدری زیشان شانی ، سٹی جنر ل سیکٹر ی فرحان رحیم ، کینٹ صد ر نوید احمد نوما ،قیصر محمود ، وقاص فدا ، اسفند یار وحید ، وقاص احمد اعوان ،اسامہ بن حیات ،نگا ہ حسین اعوان ، لعل شاہ ، مرزا اسامہ بیگ ،حر عباس ، نصیب اللہ خان ،اعجاز خان ، حامد نو از خان ،شیخ ناصر محمو د ، انیس احمد ، شیخ صدام علی ، طاہر خان ، وسیم احمد ،حامد محمود ،قاسم شاہ، ملک خالد،ملک کامر ان ایوب کامی ،خالد محمود ، اسرار احمد ، عثمان عظیم ،عتیق خٹک ،افنان خان ، مر زا شاہد ندیم بیگ ، قمر فاروق کند ی ،سلمان قریشی ، محمد علی نعیم نوید احمد آفریدی ،قاضی فخر محمود ،طاہر خان ،مبشر اقبال ،ارسلان علی چیمہ ،حر عباس ،محمد اویس ،محمد شاویز عمر ، محمد نعمان اعجاز،حافظ نصر ت محمو د ، ارشد محمود ککو ،محمد اقبال بالی، اختر محمود اور عبدالوہاب خان رئیس آف فور ملی نے شرکت کی تعزیتی اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد محترم کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہار کیاگیااور دعاکرائی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفر دوس میں اعلی مقام عطا فر مائے اور لو احقین کو صبر وجمیل عطاء فرمائے آمین ۔ 


اٹک (سنہرا دور) جماعت اسلامی زون پی پی 1کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی 5اپریل دن 2بجے بعد نماز جمعہ جامع مسجد درالسلام کالونی تا مین کامرہ روڈ نکالی جائے گی ریلی کی قیادت صدر سیاسی کمیٹی شمالی پنجاب شمس الرحمن سواتی ، امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان ، امیر زون خالد محمود ، امید وار صوبائی اسمبلی محمد اقبال ملک ،صدر جے آئی یوتھ تحصیل اٹک وحید اختر اعوان ، ناظم اسلامی جمعیت طلباء ضیاء الدین نیازی ، منتظم ضلع جمعیت طلباء عربیہ حافظ عبدالمجیدکریں گے ان خیالا ت کا اظہار امیر جماعت اسلامی زون پی پی 1خالد محمود ، جنرل سیکرٹری ملک عمر فاروق نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کو اپنے حق کی خاطر گھر وں سے باہر نکلنا ہو گا موجودہ حکمرانوں کو یہ بات یاد دلانا ہو گی کہ انہو ں نے عام انتخابات سے پہلے جو تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا اس میں وہ یکسر ناکام نظر آتے ہیں پاکستان کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال غریب عوام کو اجتماعی خود کشیوں پر مجبور کر دے گی وزیر اعظم عمران خان کا غربت مکاؤ پروگرام دراصل غریب مکاؤ پروگرام ہے جعلی مینڈیٹ کے حامل موجود حکومت کسی بھی طر ح عام آدمی کے مسئلہ کے حل کا ادراک نہیں رکھتی جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس کے پاس پاکستان کی ترقی کا ایجنڈہ موجود ہے جماعت اسلامی ایک عام فرد کی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ احتجاجی ریلی میں جماعت اسلامی کارکنان ،بردار تنظیموں ، طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہو گی ۔ 


اٹک (سنہرا دور) ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر چلائی گئی مہم کے دوران اے ایس آئی تھانہ سٹی اٹک اجمل نیازی نے پرچی جوأ کے سب سے مشہور مرکز حافظ مارکیٹ میں حافظ ہوٹل کے بالمقابل مشہور پرچی جوأ کرانے والے ملک پرویز اختر ولد ملک لہراسب خان اعوان سکنہ محلہ کربلا نئی آبادی اٹک شہر کو قابو کر کے اس سے پرچی جو أ بک ، 3 پرچیا ں جن پر ذی گیم کے نمبرا ت تحریر کرکے دیے جاتے ہیں 8 عدد کاغذات جن پر ذی گیم بطور ریکارڈ تحریر کی جاتی ہے ایک بنڈل، کیلکولیٹر مالیتی ۔/2000 روپے Qموبائل برنگ سفید مالیتی ۔/4000 روپے آلات قمار بازی رقم وٹک معہ پرائز بانڈ 200 روپے والے 75عدد مالیتی ۔/5000 رقم وٹک ۔/6310 روپے جملہ اشیا ء برآمدہ معہ رقم وٹک کل مالیتی ۔/27310روپے قبضہ پولیس میں لیے گئے ملزم پرویز اختر متذکرہ بالا نے شارع عام میں پرچی جواء کرواکرجرم کا ارتکاب کیاملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، سب انسپکٹر تھانہ جنڈ محمد رمضان نے کے پی کے سے آنے والی ہائی ایس کے ڈرائیور سعادت علی ولد غلام ربانی ساکن محلہ ملوک غنڈہ صابر آباد کرک سے 1170 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ نیو ائیر پورٹ محمد آصف نے محمد جابر ولد محمد اکرم اعوان ساکن قطبال فتح جنگ سے 12 لیٹر شراب برنگ مالٹا ، اے ایس آئی تھانہ نیو ائیر پورٹ جمیل احمدنے ارشد محمود ولد حکیم زمرد ساکن قطبال سے 8کپی شراب ، اے ایس آئی تھانہ سٹی اٹک پرویز اختر نے پولیس کو دیکھ کر گاڑی بھگانے والے افراد کا پیچھا کیا اور گاڑی کو تعاقب کر کے اس کی تلاشی لی تو اس میں سے 5 کپی شراب برآمد کر کے ڈرائیور وقار محمود ولد محمد اشرف اعوان سکنہ مکان نمبر 281 محلہ چھوئی ایسٹ اٹک ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھیثاقب شہزاد ولد محمد لیاقت سکنہ نزد گورا قبرستان مکان نمبر CH-18 محلہ کربلا اٹک شہر کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اے ایس آئی تھانہ سٹی حسن ابدال کاشف اعجاز نے ساجد ولد محمد صادق سکنہ کوٹلی آزاد کشمیر سے پسٹل30بور معہ3گولیاں ، سب انسپکٹر تھانہ حضرو انجم سہیل نے مقدمہ قتل میں گرفتار ملزم محمدحمزہ ولد اعظم خان پٹھان ساکن محلہ لوہاراں بھنگی سے آلہ قتل چھری برآمد کرکے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا ۔ 


اٹک (سنہرا دور) گھر میں گھس کر ڈکیتی کی واردات کرنے والا ایک ڈاکو فائرنگ سے ہلاک اور ایک بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گھر کا سربراہ بھی شدید زخمی ہو گیا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ہسکول پمپ جی ٹی روڈ حاجی شاہ کے قریب کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر عمر خان ساکن شیرپاؤ چارسدہ نے تھانہ اٹک خورد میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ اپنے خاوند ، بچوں اور گھر میں آئے ہوئے مہمان عبدالمالک ولد غلام حسین سکنہ جلوال جنڈ کے ہمراہ ایک کمرے میں سوئے ہوئے تھے رات 3 بجے اچانک ہمارے کمرے میں 2 نامعلوم مسلح ڈاکو آ گئے جنہوں نے آتے ہی پستول نکال لیے اور ہمیں سب کچھ حوالے کرنے کا کہا اسی دوران انہوں نے گھر کی تلاشی لینی شروع کر دی اور گتے کے ڈبہ میں پڑے 50 ہزار روپے ، 2 تولے طلائی زیورات نکال لیے جس پر میرے خاوند عمر خان نے ایک ملزم کو پکڑا لیا جس پر دوسرے ملزم نے فائرنگ شروع کر دی فائرنگ سے میرا خاونداور ایک ملزم بھی زخمی ہو گئے زخمی ملزم کا دوسرا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا جس کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتی ہوں انچارج چوکی گوندل سب انسپکٹر طارق محمودعملہ کے ہمراہ فوری طور پر پہنچے جنہوں نے خاتون کا بیان لیا اور اس کے خاوند عمر خان کو جو شدید زخمی تھا ریسکیو 1122 بلا کر ہسپتال منتقل کرایا اس دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ڈاکو ہلاک ہو گیا جس کی جیب سے شناختی کارڈ برآمد ہوا جس پر اس کا نام جان عالم ولد وزیر زادہ سکنہ میاں اجمل شاہ کو رونہ شینو ڈاکخانہ سرڈھیری تحصیل و ضلع چارسدہ تحریر تھا سب انسپکٹر طارق محمود نے مقدمہ درج کر کے دوسرے ڈاکو کی تلاش شروع کر دی ۔ 


اٹک (سنہرا دور) حرا ماڈل سکول دارالسلام کالونی اٹک شہرکا شاندار نتیجہ پیک کے سالانہ امتحانات میں تمام طالبات کامیاب ہو گئیں تفصیلات کے مطابق حرا ماڈل سکول کا سالانہ نتیجہ سوفیصدرہا ،گرلز سیکشن گریڈ 5thکی ہو نہار طالبہ اساور حسین رول نمبر11-111-199))459/500c لیکر اول پوزیشن حاصل کی ،علینہ طارق رول نمبر (11-111-187)نے 420نمبر لے کردوسری جبکہ فاطمہ زبیر رول نمبر 11-111-188 نے410نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اس طرح گریڈ 8thکے امتحان میں مشعل رول نمبر 61-111-160نمبر نے 438نمبر لے کر پہلی ،اریبہ اقبال رول نمبر61-111-122 نے 417نمبر لے کر دوسری جبکہ اریبہ نواز رول نمبر61-111-145نے 396نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 


اٹک (سنہرا دور) وائی جی میوزک اکیڈمی اور اٹک آرٹس کونسل کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت بانی وائی جی میوزک اکیڈمی وائس چےئرمین اٹک آرٹس کونسل پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے معروف گلوکار ناصر عباس، مرکزی دفتر تھرڈ فلور عباس کلاتھ بلڈنگ فوارہ چوک اٹک شہر میں منعقد ہوا ،اجلاس میں جشن بہاراں اٹک فیسٹیول2019ء میں مقامی فنکاروں کو مدعو کر کے ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کرنے پر سابق ضلع ناظم اٹک و رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق اور ان کی صاحبزادی چےئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر کے علاوہ پروگرام میں خصوصی معاونت پر فوکل پرسن محمد بلال خان اور چےئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ضلع اٹک ہشام خان اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ، اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے معروف گلوکار ناصر عباس نے کہا کہ سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق کے گزشتہ ادوار اور گزشتہ سال جشن بہاراں میں مقامی فنکاروں کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا تھا اور باہر سے ملک کے قومی فنکاروں کو مدعو کر کے ضلعی حکومت کا لاکھوں روپے کا بجٹ خرچ کیا گیا تھا مگر اس کے برعکس اس مرتبہ جشن بہاراں اٹک فیسٹیول 2019ء ضلعی حکومت اٹک نے مقامی فنکاروں کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مدعو کیا گیاجس سے مقامی فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے انہیں یکجا ہو کراٹک کے عوام کو پرفارمنس دکھانے کا نادر موقع فراہم کیا گیا ،اس بات کو تمام فنکاروں نے بھر پور انداز میں سراہتے ہوئے سابق ضلع ناظم اٹک و رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق اور ان کی صاحبزادی چےئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر کے علاوہ پروگرام میں خصوصی معاونت پر فوکل پرسن محمد بلال خان اور چےئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ضلع اٹک ہشام خان اعوان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے ،اجلاس میں استاد راشد عباس ،استاد ارشد راہی ،استاد صابر بھٹی ،استاد نوید جان ،عامر بٹ،حکمت خان اعوان ،شیرین اسلم،راشد را ہی،فیضان عباس،مومن عبا س ، شیخ فرخ زوہیب ،شہریار خرم بٹ ،سیف الرحمان ،حبیب مغل ،دانیال عثمان ،شرف مبین ،حامد اکبر ،فہیم نعمت ،ضمیر احمد سمیع ،افضل اعوان ،ملک فہد ،نعمان ،جمشید ،عروج اعجاز ،حنا احمد اورعائشہ سمیت دیگر مقامی فنکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے،ناصر عباس نے اجلاس سے خطاب میں مزید کہا کہ مقامی فنکاروں کے موسیقی کے پروگرام کے دوران چےئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے وعدہ کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ بھی ہر سال جشن بہاراں اٹک فیسٹیول میں مقامی فنکاروں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں اپنی پرفارمنس دکھانے کے بھر پور مواقع فراہم کیے جائیں گے، آخر میں ناصر عباس نے اجلاس کو بتایا کہ موسیقی کے پروگرام کے اختتام پر تمام مقامی فنکاروں کی جانب سے سابق ضلع ناظم اٹک ورکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق اور ان کی صاحبزادی چےئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر کو وائی جی میوزک اکیڈمی اور اٹک آرٹس کونسل کے خصوصی ایوارڈ ز سے بھی دےئے گئے ہیں۔ 


اٹک (سنہرا دور) گھوڑا مار اور سوجھنڈا کے علا قے میں پھیلی جانے والی بیماری لیشمینی آسز کے تدارک کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اٹک چوہدری عبدالماجد نے اجلا س کی صدارت کی۔اجلاس میں محکمہ صحت،تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔متعلقہ افسران نے شرکاء کو بیماری کے متعلق بر یفنگ دی۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لیشمینی آسز کے تدارک کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،اور ان میں سب سے زیادہ ضروری آگاہی مہم ہے جو ان علاقوں میں چلائی جارہی ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ اس بیماری کے متعلق آگاہ کیا جارہا ہے جو ایک ایسی مکھی جس کا نام سینڈ فلائی ہے،کے کاٹنے سے ہوتی ہے اور اس سے جسم کے مختلف حصے متاثر ہوتے ہیں۔ یہ مکھی عمومی طور پر نظر نہیں آتی اور یہ عام طور پر رات سے صبح کے وقت زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔اس ضمن میں گھوڑا مار اور سوجھنڈا کے علا قے کے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں اور گھروں میں مچھر دانیاں استعما ل کریں۔شرکاء کو بتایا گیا کہ ان علاقوں میں مسلسل سروے جاری ہے اور متاثرہ افراد کا علاج بھی کیا جارہا ہے ۔مگر یہ بیماری زیادہ سے زیادہ آگاہی سے ختم ہوگی۔ 


اٹک (سنہرا دور) ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس کے زیر اہتمام ایک سیمیناربلدیہ ہال اٹک میں منعقد ہوا۔جس کا عنوان بہبود آبادی میں ورکنگ وومن کا کردار تھا۔سیمینار کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 2 کے چئیر مین سید یاور عباس بخاری تھے۔سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پاکستان کا اہم ترین مسئلہ ہے اور موجودہ حالات میں اس مسئلے پر قابو پانا بے حد ضروری ہے اور اس ضمن میں حکومت ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور سیمینار کے عنوان پر روشنی ڈالی۔


اٹک (سنہرا دور) چیئرپر سن ضلع کو نسل اٹک ایمان طاہر نے کہا ہے معذور بچوں کی حوصلہ افزائی نگہداشت اور ان پر تو جہ صرف والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری نہیں بلکہ سو سائٹی کے ہر فرد کا مذ ہبی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ ان بچوں کی تعلیمی اور جسمانی توانائیوں کو دیکھتے ہو ئے ان پر تر س نہ کھا ئیں بلکہ عام شہری کی طرح سلوک کریں یہ خصوصی بچے توجہ کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفیکٹیو ہیئرنگ سکو ل اٹک کی 29ویں تقریب تقسیم انعامات میں بحیثیت مہمان خصوصی کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اٹک ڈاکٹر جاوید اقبال ڈی ای او سپشل ایجوکیشن راولپنڈی ڈویثرن ڈاکٹر فوزیہ خورشید ، سماعت و گویائی سے محروم بچوں کی پرنسپل نجمہ شاہین ، ڈاکٹر احمد رضا ، چیئرمین حسین ویلفئیر اٹک یعقوب ساجد ، چیئرمین آواز فاؤنڈیشن ملک امجد ، چیف پوسٹ ماسٹر محمد اقبال ، ڈاکٹر احمد رضا ، لیڈی وارڈ کونسلر نمبر 4میڈم جعفری ، مشتاق علوی ،سینئر ماسٹر حفیظ احمد سکول مینجمنٹ کونسل کے ممبران اور طلباء و طالبات کے والدین کی کثیر تعداد موجود تھی چیئرپرسن ایمان طاہر نے کہا کہ سب سے پہلے میں سکول پرنسپل سکول ٹیچرز اور 7thکلاس کے محمد احمد کو مبارکباد دیتی ہوں جس نے پنجاب گیمز 100میٹر ریس میں راولپنڈی ڈویثرن میں دوسرے نمبر پر آئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا اور ہمارے ضلع اپنے ٹیچرز اور والدین کا سر فخر سے بلند کیا اس بچے کی اس کاوش پر ضلع کونسل ہال میں منعقدہ تقریب کے دوران نقد اور میڈل کے انعام کا اعلان کرتی ہوں چیئرپرسن ایمان طاہر نے کہا کہ بقول پرنسپل ھذا سکول نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اس سکول کی ابتدا پرچیئرپرسن کی دادی (ایم پی اے )مرحومہ اور میرے والد میجر ریٹائرڈ طاہر صادق جو اپنے دو مرتبہ دور نظامت میں اس سکول کیلئے بہت کام کیا میں میجر طاہر صادق کی بیٹی ہونے کی حیثیت سے اس ادارے کیلئے جو کچھ بھی ہو گا اپنا بھر پور کردار ادا کروں گی میں پرنسپل کو بھر پور یقین دلاتی ہوں کہ میں اپنی دور میں اس سکول کو میٹرک تک اپ گریڈ کرنے میں اپنی کاوشیں جاری رکھوں گی اور انشاء اللہ اسے ہائی سکول کا درجہ دلواؤں گی اس موقع پرسی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال ، ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن راولپنڈی ڈاکٹر فورزیہ خورشید نے ادارے کے کارکردگی کا شاندار طریقے ذکر کیا اور کہا کہ سکول کے میعار کے بہتر ہونے کی دلیل ہے کہ سکول ،ھذا کی پرنسپل اور ٹیچرز اس بچوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے پرنسپل نجمہ شاہین نے سماعت و گویائی سے محروم سکول کی مختصرََا تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ 1991میں اس سکول بنیاد رکھی گئی جبکہ 1998میں مڈل کلاسز شروع کیں اب تک ہم چار سے پانچ ہزار طلباء کو فارغ التحصیل کر چکے ہیں ہمیں موجودہ حالات میں ان بچوں کو کم از کم میٹرک تک کی تعلیم تک تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا چاہیے ہم 2011سے سکول کو میٹرک تک اپ گریڈ کرنے کیلئے بھر پور کوششیں کر چکے ہیں جبکہ والدین کی خواہش پر ہم نے 9thاور 10thکی پرائیویٹ کلاسز شروع کر دی جس میں اب تک 64بچے بورڈ کے امتحانات میں بیٹھے اور تمام نے کامیابی حاصل کی جبکہ سکول امتحان میں 110بچوں نے شرکت کی اور تمام بچے کامیاب رہے انہوں نے ایک دفعہ پھر اس بات پر زور دیا کہ سکول کو اپ گریڈ کر کے میٹرک تک کیا جائے تا کہ یہ ہونہار بچے اپنے والدین کے دست بازو بن سکیں اس موقع پر پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ مہمانان گرامی کو شیلڈ سے نوازہ گیا #

اٹک (سنہرا دور) محکمہ صحت حکومت پنجاب کے پروگرام IRMNCHپنجاب بھر کی طرح اٹک میں بھی بھر پور طریقے سے منایا جائے گا اس پروگرام کا بنیادی مقصد بچوں کا عمر کے لحاظ سے پست قامت ہونے کی روک تھام ہے جسے عوام تک آگاہی پیدا کر کے کامیاب بنانا ہے یہ بات ڈاکٹر آصف نیازی ضلعی کوآرڈینیٹر ، نزہت زہرہ ضلعی مانیٹرنگ آفیسر اور فہمیدہ رفیق فوکل پرسن نیوٹریشن ویکIRMNCHنے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتائی یہ پروگرام 8اپریل تا 13اپریل 2019تک جاری رہے گا اس پروگرام کے مطابق آگاہی کا مقصد حمل سے زچگی کے بعد 1000دن یا (2سال)تک غزائی ضرورت اور ان ایام کے اہمیت اجاگر کرنا ہے ہفتہ غذائیت کی تمام سرگرمیاں ڈی سی اٹک عشرت اللہ خان نیازی کی سربراہی میں قیام عمل میں لائی جائیں گی اس ضمن میں محکمہ صحت ضلع اٹک سی ای او ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان ،ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اسد اسماعیل ،ڈاکٹر آصف نیازی پروگرام انچارج ہوں گے تا کہ اس ہفتہ غذائیت کے دوران تمام وسائل کو استعمال میں لا کر ماں حاملہ خواتین بچوں کو دودھ پلانے والی ماؤں کو پانچ سال سے قبل عمر بچوں میں غذائی کمی کا خاتمہ کیا جا سکے ۔اس ہفتہ کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے متعین کردہ لیڈی ،ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر حاملہ خواتین نو عمر لڑکیوں دودھ پلانے والی ماؤں اور پانچ سال سے قبل عمر بچوں کی غذائی کمی کے حوالے سے جانچ پڑتال کریں گی 2سال سے 5سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کیلئے ادویات دی جائیں اس کے علاوہ دوران ہفتہ غذائیت حمل سے لے کر زچکی کے بعد 2سال تک غذائی ضروریات کے حوالے سے آگاہی اور پہلے 1000دن کی اہمیت سے متعلق آگاہ کیا جائے گا مزید 6ماہ سے 24ماہ کے بچوں میں وٹامن اور معدینات سے بھر پور ساشے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائیزر کے جانب سے خواتین اور بچوں کیلئے صحت سے متعلقہ سیمینار بھی ہوں گے ڈاکٹرز نے عوام سے بھر پور تعاون کی اپیل کی ہے تا کہ صحت مندمعاشرہ تشکیل پائے ۔

اٹک (سنہرا دور) جماعت اسلامی زون پی پی 1کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی 5اپریل دن 2بجے بعد نماز جمعہ جامع مسجد درالسلام کالونی تا مین کامرہ روڈ نکالی جائے گی ، ریلی کی قیادت صدر سیاسی کمیٹی شمالی پنجاب شمس الرحمن سواتی ، امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان ، امیر زون خالد محمود ، امید وار صوبائی اسمبلی محمد اقبال ملک ،صدر جے آئی یوتھ تحصیل اٹک وحید اختر اعوان ، ناظم اسلامی جمعیت طلباء ضیاء الدین نیازی ، منتظم ضلع جمعیت طلباء عربیہ حافظ عبدالمجیدکریں گے ان خیالا ت کا اظہار امیر جماعت اسلامی زون پی پی 1خالد محمود ، جنرل سیکرٹری ملک عمر فاروق نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کو اپنے حق کی خاطر گھر وں سے باہر نکلنا ہو گا ، موجودہ حکمرانوں یہ بات یاد دلانا ہو گی کہ انہو ں نے عام انتخابات سے پہلے جو تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا اس میں وہ یکسر ناکام نظر آتے ہیں ، پاکستان کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال غریب قوم کو اجتماعی خود کشیوں پر مجبور کر دے گی ، عمران خان کا غربت مکاؤ پروگرام دراصل غریب مکاؤ پروگرام ہے ، جعلی مینڈیٹ کے حامل موجود حکومت کسی بھی طر ح عام آدمی کے مسئلے کے حل کا ادراک نہیں رکھتی جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس کے پاس پاکستان کی ترقی کا ایجنڈہ موجود ہے جماعت اسلامی ایک عام فرد کی جماعت ہے ، انہوں نے کہا کہ احتجاجی ریلی میں جماعت اسلامی کارکنان ،بردار تنظیموں ، طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہو گی


اٹک (سنہرا دور) قاضی ا یلیمینٹری پبلک سکول جھنگ کا کلا س پنچم کا رزلٹ 100%رہا 42طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا تمام طلبہ نے شاندار کامیابی حاصل کی علینہ بشارت نے 500میں سے 400نمبر لے کر سکول میں اول پوزیشن اور طیبہ نذیر نے دوسری اور دانش منیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ عرصہ بیس سال سے کلاس پنچم کا رزلٹ 100%آرہا ہے 


اٹک (سنہرا دور) گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول پنڈ بہادر کا رزلٹ سابقہ سالوں کی طر ح اس سال بھی 100%رہا ہیڈ ٹیچر امجد محمود اور چیئرمین سکول کونسل محمد سلطان نے سکول استاتذہ کی محنت کو سراہا اور آئندہ بھی اسی جذبہ محنت کو برقرار رکھے گئے 

اپنا تبصرہ بھیجیں