اٹک شہر کی چیدہ چیدہ خبریں ، رپورٹنگ سنہرادور میڈیا ٹیم (02 مئی 2019)

اٹک (سنہرا دور) ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 55 سے 5 مرتبہ منتخب ہونے والے سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے خصوصی دلچسپی لے کر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے منظوری لینے کے بعد ویرو ، کامرہ کینٹ ، جتیال اور دیگر ملحقہ آبادی میں سوئی گیس کے کم پریشر کو ٹھیک کرنے کے دیرینہ مطالبہ پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے منظوری لینے کے بعد 1500 میٹر 4 انچ کی پاءپ لائن کا فنڈ محکمہ سوئی گیس کے دفتر میں جمع کرایا اور منصوبہ کا باقاعدہ افتتاح کیا اسی منصوبہ پر غیر منتخب مشیر اپنے نام کی تختی لگا کر عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں اگر عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کر سکتے تو اس طرح عوام کو بیوقوف بھی نہ بنائیں یہ جس کی محنت اور کاوش ہے اس کا کریڈٹ اسی کو ملنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور ہم قائد کے اس حکم کی ہمیشہ تعمیل کریں گے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق اور ان کے گروپ نے وزیر اعظم عمران خان کے کنٹینر پر چڑھ کر ووٹ کے تقدس کو پامال کیا تاہم ہم تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق جو خود اور ان کا گروپ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو عملی جامہ نہ پہنا سکے تاہم ان کی قیادت میں مسلم لیگ ( ن ) اٹک میں اپنے قائد شیخ افتاب احمد کے شانہ بشانہ تحریک انصاف کے منتخب رکن قومی اسمبلی کی موجودگی کے باوجود غیر منتخب شخص کو مشیر بنا کر منتخب رکن قومی اسمبلی کو نظر انداز کرنے پر نہ صرف صدائے احتجاج بلند کرتے ہیں کیونکہ اسی حلقہ سے 2 مرتبہ بھاری اکثریت سے قومی اسمبلی کے الیکشن میں شکست خوردہ ، سلیکٹڈ مشیر جنہیں وزیر اعظم عمران خان جو وزیر اعظم منتخب ہونے کے باوجود انتہائی پست ذہنیت کے انسان ہیں نے منتخب رکن قومی اسمبلی کو سبق سکھانے کیلئے ان کے سر پر مسلط کر دیا ہے ہم اس سلیکٹڈ مشیر کے مسلم لیگ ( ن ) کے منصوبوں پر تختیاں لگانے کے اقدامات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد سے 5 مرتبہ شکست کھانے والے شکست خوردہ خاندان کے سلیکٹڈ مشیر جو خود بھی 2 دفعہ شکست سے دو چار ہو چکے ہیں حلقہ میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق جو اٹک کے دونوں قومی اسمبلی کے حلقوں اور ایک پنجاب اسمبلی کے حلقہ سے منتخب ہوئے کی اٹک میں موجودگی کے باوجود مسلم لیگ ( ن ) کے منصوبوں پر اپنے ناموں کی تختیاں لگا کر تحریک انصاف کے اصل چہرے کو بے نقاب کر رہے ہیں جو جماعت عوامی مینڈیٹ کو نادیدہ قوتوں کے سہارے ملیا میٹ کر کے اقتدار پر براجمان ہو سکتی ہے اس سے ہر طرح کی توقع کی جا سکتی ہے اپنے جائز حق کیلئے آواز بلند کرنا ہر شہری کا حق ہے اور مسلم لیگ ( ن ) ہی پاکستان میں اصل جمہوری اور آمریت کے خلاف سینہ سپر ہونے والی سیاسی جماعتوں کی قیادت کر رہی ہے ۔ 

اٹک (سنہرا دور) حاجی شاہ روڈ پر پناہ گزیروں کی خیمہ بستی میں آتشزدگی ، 4 جھونپڑیاں آگ کی پلیٹ میں آ گئیں ، تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ضلع کابل کے رہائشی سرور خان جو حاجی شاہ روڈ پر پناہ گزیروں کی خیمہ بستی میں رہتا ہے وہ رات کو سوئے ہوئے تھے کہ اچانک جھونپڑی میں آگ لگ گئی دیکھتے ہی دیکھتے تیز ہوا کے سبب آگ نے آس پاس کی مزید 4 جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے کے نتیجہ میں گھر کا سارا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا رہائشیوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا آپریشن میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور 3 فائر بریگیڈ گاڑیوں سمیت ریسکیو کے 51 اہلکاروں نے حصہ لیا بروقت آپریشن کے سبب مزید 51 جھگیوں کو جلنے سے بچا لیا گیا ۔ 

اٹک (سنہرا دور) سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 12 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، اسلحہ اور داءو پر لگی رقم پڑ ایک لاکھ 24 ہزار روپے برآمد ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر اے ایس آئی تھانہ صدر حسن ابدال محمد اسماعیل نے جارج محمد ولدگوہرداد سکنہ حسن ابدال سے 1200 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ صدر اٹک سجاد احمد نے حسنین خان ولد جہانگیر خان ساکن اٹک سے راءفل کلاشنکوف معہ گولیاں اور نورا بابا گراونڈ شیں باغ میں قمار بازی میں مصروف محمد رفیق ولد محمد اقبال ،وقاص علی ولد محمد اکرم ساکن بروٹھہ حال شیں باغ ، فضل خان ولد قادر خان ، کامران ولد عبدالرزاق ساکن محلہ شہزاد نگر ، احمد نواز ولد محمد اعجاز گجر ساکن ڈھیری کوٹ حال شیں باغ ، محمد لیاقت ولد محمد صادق ساکنائے شیں باغ کو گرفتار کر کے داءو پر لگی نقد رقم پڑ 34 ہزار روپے ، 6 موبائل مالیتی 20 ہزار روپے ، 2 موٹر سائیکل مالیتی 70 ہزار روپے ، اے ایس آئی تھانہ سٹی حسن ابدال محمد سجاد نے زیر فعہ 399;223;401 ت پ کے ملزم شہزاد احمد ولد بختیار احمدسکنہ لوئر دیر سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، دوسری کاروائی میں زیر دفعہ 399;223;401 ت پ کے ملزم محمد کمال ولد محمد جمال سکنہ پٹھان کالونی حیدر آباد حال اسلام آبادسے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، سب انسپکٹر تھانہ پنڈی گھیب محمد طفیل نے زیر فعہ 302;223;34;223;109 ت پ کے ملزم محمد فرحان ولد عبدالرحیم اعوان سکنہ ڈھو ک ہجڑ ی داخلہ سورگ سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، دوسری کاروائی میں زیر دفعہ 302 ت پ کے ملزم محمدصدیق ولد محمد رمضان سکنہ ڈھوک لاہم داخلی کھڑپہ سے بندوق 12 بور معہ گولیاں قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ۔ 

اٹک (سنہرا دور) ڈسٹرکٹ اےجوکےشن آفےسر سکےنڈری اٹک راجہ امجد اقبال نے کہا کہ گورنمنٹ بوئزہائی سکول کالی ڈلی کے ہےڈماسٹر اور سٹاف اس دور افتادہ علاقہ مےں علم کی شمعےں روشن کر رہے ہےں اور جو نوجوان نسل ےہا ں سے پڑھ کر پروان چڑھے گی اسی نے آگے چل کر پاکستان کا نام روش کرنا ہے علم کی جو شمعےں اس خطہ سے پھوٹےں گی وہ ہی پاکستان کا فخر ہےں سکول کو جدےد ٹےکنالوجی سے آراستہ کرنے کےلئے کےمپوٹر لےپ کا سامان فراہم کر دےا گےا اور اس سے بھی بچے مستعفےدہو رہے ہےں ےہ بات انھوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کالی ڈلی مےں ےوم والدےن کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقرےب سے سکول کے ہےڈ ماسٹر عبدالمالک خان،منور اقبال،چےئرمےن ےوسی تھٹہ عجب خان اور دےگر نے خطاب کےا ڈی ای او اےجوکےشن نے کہا کہ سکول کی چار دےواری بارشوں کی وجہ سے گر گئی ہے ہم نے اسکا نام ڈال رکھا ہے جونہی فنڈز آئےں گے اولےن فرصت مےں چاردےواری مکمل کر دی جائے گی جو مخےر حضرات اس سکول کے ساتھ مختلف حوالوں سے تعاون کر رہے ہےں وہ اپنا مال اللہ کے راستے مےں خرچ کر رہے ہےں کےونکہ حکومت کے پاس وسائل کی کمی ہے اور اس کمی کو اس آبادی کے مخےر حضرات احسن طرےقے سے پورا کر رہے ہےں جب تک نونہال اس سکول مےں ان بنےادی ضرورےات سے استعفادہ حاصل کرتے رہےں گے ان لوگوں کو ثواب ملتا رہے گا سکول ہذا کے ہےڈماسٹر عبدالمالک خان نے سکول کے مسائل سے حکام کو آگاہ کرتے ہوئے انھےں جلد حل کرنے کےلئے درخواست کی ہے سکول کے ہےڈماسٹر نے تمام آنے والے معززمہمانوں کا شکرےہ ادا کےا پروگرام مےں سکول کے بچوں نے مختلف ٹےبلو پےش کئے اور مختلف موضوعات پر تقارےر بھی کی ہےں پروگرام کے آخر مےں نماےاں پوزےشن حاصل کرنے والے بچوں مےں ٹرافی تقسےم کی گئی اور سکول مےں مخےر حضرات کے تعاون سے نئے تعمےر ہونے والے کمروں کا افتتاح بھی کےا گےا ۔ 

اٹک (سنہرا دور) بچوں کی لڑائی کا شاخسانہ ، 5 افراد نے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا ، تفصیلات کے مطابق حضرو کے گاؤں دامان میں بچوں کی لڑائی کے سبب 5 نامعلوم افراد نے مل کر 30 سالہ عامر کو مار مار کر اس کی ایک ٹانگ اور ایک بازو بھی توڑ دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے فوری طور موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اسے رنگو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ 

اٹک (سنہرا دور) وزےر اعظم پاکستان کی جانب سے پنجاب مےں محکمہ صحت مےں ترقےاتی کاموں کا جائزہ لےنے کےلیے اےک اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہواڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس مےں سی ای او ہےلتھ ڈاکٹر سہےل اعجاز، پروگرام ڈائرےکٹر آئی آر اےم اےن سی اےچ ڈاکٹر آصف نےازی ،ڈپٹی ڈائر ےکٹرڈوےلپمنٹ طارق جمال چوہدری اور دےگر افسران نے شر کت کی اجلاس کو ضلع بھر مےں صحت کے مےدان مےں جاری سر گر مےوں کے حوالہ سے بر ےفنگ دی گئی ضلع بھر کے ہسپتالوں اور مراکز صحت مےں تر قےاتی کام تےزی سے جاری ہے اس کے علاوہ مےڈےکل اور پےرا مےڈےکل سٹاف کی کمی کو بھی پورا کےا جارہا ہے اور اس امر کی ےقےن دہانی بھی کروائی جارہی ہے کہ تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت مےں مرےضوں کو مفت ادوےات کی فراہمی ےقےنی بنائی جاسکے ڈی سی اٹک نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت صحت کے شعبہَ مےں تر قی کو انتہائی سنجےدہ لے رہی ہے اور اس شعبہَ مےں عوام الناس کی خدمت کےلیے کام کر رہی ہے ۔ 

اٹک (سنہرا دور) زراعت کی ضلعی مشاورتی کمےٹی کا اجلاس 4 مئی بروز ہفتہ دن 1;58;30 بجے ڈی سی آفس مےں منعقد ہو گا ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی اجلاس کی صدارت کر ےں گے ۔ 

اٹک (سنہرا دور) پاکستان سٹےزن پورٹل کے حوالہ سے اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) چوہدری عبدالماجد نے اجلاس کی صدار ت کی اجلاس مےں مختلف محکموں کے افسران نے شر کت کی اجلاس مےں پاکستان سٹےزن پورٹل پر عوام کی جانب سے درج کی جانے والی شکا ےات کا جائزہ لےا گےا اور تمام متعلقہ افسران کو ہداےت کی گئی کہ وہ سٹےزن پورٹل پر کی جانے والی عوامی شکاےات کا بغور مطالعہ کرےں اورانہےں مناسب طرےقہ سے حل کرنے کی سعی کرےں تاکہ عوام کو زےادہ سے زےادہ سہولےات فراہم کی جاسکےں اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) چوہدری عبدالماجد نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی خدمت پر ےقےن رکھتی ہے اور اس سلسلہ مےں مختلف اقدامات کیے جارہے ہےں ۔ 

اٹک (سنہرا دور) مزدوروں کے عالمی دن کے حوالہ سے حسن ابدال میں تقریب منعقد ہوئی تقریب کا اہتمام پیپلز لیبر ونگ نے کیا مرکزی سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی پی پی پی نفیسہ شاہ تھیں تقریب سے سابق وزیر مملکت سردار سلیم حیدر ، ضلعی صدر پی پی پی سردار اشعر حیات نے بھی خطاب کیا نفیسہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی خان نے جس نئے پاکستان کی بات کی اس کا دور دورتک نام و نشان نظر نہیں آتا اس ملک کے حقیقی وارث یہاں کے عوام ہیں بدقسمتی سے عوام کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا پیپلزپارٹی نے 50 لاکھ خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اپنے پاؤں پر کھڑا کیا آج جھوٹوں کی حکومت نے عوام کو مایوس کر دیا ہے ذوالفقار علی بھٹو نے غریبوں کی آواز بن کر سرمایہ داروں کو للکارا 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والوں نے غریبوں کے سروں سے چھت بھی چھین لی جیالا جس دن گھر سے نکل آیا اس دن تبدیلی کے دعویداروں کو بھاگنے کا راستہ نہ ملے گا مزدور مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں غریب عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں مزدور کی تنخواہ کم از کم ایک تولہ سونے کے برابر ہونی چاہیے نالائق وزیراعلیٰ کی وجہ سے پنجاب تباہ ہو کر رہ گیا ہے وزیر صحت نے اربوں لے کر ادویات مہنگی کروائیں ۔  

اپنا تبصرہ بھیجیں