اٹک: نجی تعلیمی ادارے فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں , سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان

اٹک (سنہرا دور) سی ای او ایجوکیشن اٹک ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں دنیا بھر میں ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز صرف تعلیم میں ہے پاکستان کو تعلیم یافتہ بنا کر ہی اقوام عالم کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے موجودہ حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے جس کے ثمرات جلد ظاہر ہونا شروع ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرنسپل پنجاب سکول اینڈ کالج اٹک میجر سلیمان درانی کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں رفیق درانی ، ملک اعجاز احمد ، پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سکول شیخ آف محمود صدیقی ، پرنسپل الصادق پبلک سکول محمد سلیم شہزاد ، ڈی او سکینڈری ایجوکیشن راجہ امجد اقبال ، ڈی او ایلیمنٹری عمران قریشی ، ڈی او ایلیمنٹری راجہ ذوالفقار ، پرنسپل علی پبلک سکول چوہدری ظہور احمد ، پرنسپل انڈس ویلی سکول کرنل جاوید ، پرنسپل پاینئر سکول ڈاکٹر ارشد ، پرنسپل اقرأ پبلک سکول کرنل میاں شاہد ، ڈپٹی ہیڈ ماسٹر فیاض ، پرنسپل رنگو ہائی سکول کاظم شاہ ، ہیڈ ماسٹر اسلامیہ ہائی سکول ملک محسن عباس ، ہیڈ ماسٹر ایم سی ہائی سکول محمد عارف ، ہیڈ ماسٹر ہائی سکول شیں باغ محمد اقبال ، ہیڈ ماسٹر مرزا ہائی سکول اخلاق الحسن ، ایجوکیشن آفیسرز راولپنڈی عامر اقبال ، محمد ضیاء ، خالد خان حضرو ، ڈاکٹر مسعود اختر ، محمد نواز خان ، نثار علی خان ، کونسلر میاں شاہنواز شانی ، ندیم رضا خان کے علاوہ علاقہ بھر سے علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پنجاب سکول اینڈ کالج اٹک میجر سلیمان درانی نے کہا کہ پنجاب سکول اینڈ کالج اٹک کو تعلیم کے جدید اسلوب سے ہم آہنگ کر کے علاقہ میں تعلیم کے فروغ کیلئے بھر پور کاوشیں کی جائیں گی ۔ 

(اٹک (سنہرا دور
سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے حسن ابدال شہر کا دورہ کر کے وہاں مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں شیخ آفتاب احمد نے حسن ابدال شہر کے اندرون محلہ جس کی صدیوں پرانی تاریخ ہے میں بھی پیدل مختلف مسلم لیگی کارکنان سے ملاقاتیں کی ان کے ہمراہ سٹی صدر مسلم لیگ ( ن ) حسن ابدال شیخ اشتیاق احمد صدیقی ، اسلام آ باد کے سینئر صحافی شہزاد سید ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان اور شیخ حامد قدوس بھی موجود تھے ۔ 


(اٹک (سنہرا دور
موجودہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے میں قطعی طور پر ناکام ہو گئی ہے جس کا ثبوت ان کی ناکام خارجہ ، داخلہ ، پالیسیاں ، ملک کی بگڑتی ہوئی امن و امان ، معاشی ، اقتصادی ، تجارتی اور کاروباری صورتحال ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، تحصیل صدر کونسلر میاں شاہنواز شانی ، سٹی صدر شیخ محمود الہٰی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق اور دیگر موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس محاورے پر ’’ ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا ‘‘ پر پورا اترتے ہیں انہوں نے 126 دن کنٹینر پر کھڑے ہو کر قوم کو جو سبز باغ دکھائے تھے آج ہر شخص کی زبان پر یہی سوال ہے کہ وہ نیا پاکستان کدھر ہے جھوٹ رزق کو کھا جاتا ہے اور وزیر اعظم اور تحریک انصاف کی حکومت کے وزراء کا جھوٹ پوری قوم کے رزق کو کھا رہا ہے وزیر اعظم کی منافقانہ پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے سکھوں کیلئے کرتار پور بارڈر کھول دیا تاکہ ان کی اپنی عبادت گاہوں تک رسائی آسان ہو تاہم حج کے اخراجات میں اتنا اضافہ کر دیا کہ غریب مسلمان حج کا سوچ بھی نہ سکیں ۔ 
اٹک ( ) یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کے سلسلہ میں تحریک آزادی جموں کشمیر اٹک کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس 3 فروری بروز اتوار صبح 10 بجے انڈس بار ہوٹل میں منعقد ہو گی جس میں تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی ۔ 

(اٹک (سنہرا دور
گندم کی فصل کی کاشت اور اور مونگ پھلی کی فصل نکالے جانے کے بعد روس کے انتہائی سرد علاقہ سائیبریا سے آنے والے سیاہ گہری رنگت والے کوے جو حلال پرندوں میں شمار ہوتے ہیں نے اٹک میں اپنے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں ان سیاہ رنگت والے کوؤں کے غول کے غول فصلوں سے اپنا رزق تلاش کرنے میں سارا دن مصروف رہتے ہیں ۔ 

(اٹک (سنہرا دور
تنظیم اساتذہ ضلع اٹک کے صدر پرویز اقبال،نائب صدر ماسٹر حیدر زمان،جنرل سیکرٹری محمد ریاض ،سیکرٹری مالیات پروفیسر عبد الجباراور ضلعی سیکرٹری نشرواشاعت محمد ثناء اللہ شاہ نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں اٹک کے بزرگ اور سینئر صحافی سید قمرالدین کے بھائی سید ظہیرالدین کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور تمام لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ 

(اٹک (سنہرا دور
پاکستان کا امن و استحکام کشمیر کی آزادی سے منسلک ہے ان خیالات کا اظہارناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع اٹک رخسانہ جبیں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا رخسانہ جبیں نے کہا کہ بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے مگر اس کے باوجود کشمیریوں کی آزادی کی تحریک دن بدن زور پکڑ رہی ہے پاکستان کا امن و استحکام کشمیر کی آزادی سے جڑا ہوا ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کئے بغیر بھارت سے امن دوستی کے خواب دیکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے کشمیر سے ظلم کی سیاہیوں کو مٹانے کیلئے جماعت اسلامی کی خواتین کشمیری بھائیوں سے ہر فورم پر معاونت جاری رکھیں گی ۔ 

(اٹک (سنہرا دور
جماعت اسلامی ضلع اٹک 5 فروری کو اٹک میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طور پر منائے گی تفصیلات کے مطابق صبح 10 بجے لالہ زارا سٹیڈیم سے چوک فوارہ تک کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر ریلی نکالے گی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی ون محمد اقبال ملک اور ایم سی اٹک کے جنرل کونسلر شہاب رفیق ملک کریں گے ۔ 

(اٹک (سنہرا دور
ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن شاہد نذیر کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی پنجاب پٹرولنگ پولیس اٹک سردار بابر ممتاز کی زیر نگرانی میں ماہ جنوری میں 33 مقدمات درج کیے گئے جن میں 3840 گرام چرس ، 16 لیٹر شراب اور 2 پسٹل بمعہ 8 گولیاں برآمد ، 6 تیز رفتار گاڑیوں ، 18 دیگر غیر معیاری سلنڈر رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی مقدمات درج کروائے ، 470 مسافروں کی دوران سفر مدد کر کے انہیں منزل مقصود تک پہنچایا جبکہ 4639 موٹر سائیکل کو مشکوک جانتے ہوئے بغیر کاغذات کے موٹر سائیکل کو تھانوں میں بند کیا ۔ 

(اٹک (سنہرا دور
تفصیلی انسپکشن مکمل ہونے پر نیلم جہلم پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار شیڈول کے مطابق دوبارہ شروع ، تعمیراتی معاہدے کے تحت نیلم جہلم پراجیکٹ 5 جنوری سے 29 روز کیلئے تفصیلی انسپکشن کیلئے بند کیا گیا تھا تفصیلی انسپکشن کے دوران منصوبہ کے سول ورکس اور الیکٹرومکینکل آلات تسلی بخش حالت میں پائے گئے 2 فروری پراجیکٹ کی تفصیلی انسپکشن مکمل ہونے کے بعد نیلم جہلم پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار شیڈول کے مطابق 2 فروری سے دوبارہ شروع ہوگئی ہے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز اپریل 2018ء میں ہواتھا اور تعمیراتی معاہدے کے تحت اسے 5 جنوری سے 29 روز تک تفصیلی انسپکشن کیلئے بند کیا گیا تھا ٹیل ریس ٹنل سے پانی نکالنے کے بعد پلانٹ کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ منصوبہ کے سول ورکس اچھے معیار کے ہیں جبکہ الیکٹریکل اور مکینکل آلات بھی مطلوبہ معیار کے حامل ہیں زیر زمین ٹیل ریس ، ڈرافٹ ٹیوبز ، بونٹ گیٹس ، ایم آئی ویز ، پیداواری یونٹس اور متصل آلات میں معمولی نوعیت کی مرمت درکار تھی جسے کر لیا گیا ہے ریزروائر میں پانی کی مکمل بھرائی کے بعد منصوبہ کے سپل ویز اور ڈیم سٹرکچر میں گاد کے اخراج کیلئے نصب کئے گئے گیٹس کو بھی ٹیسٹ کیا گیا ٹیسٹ کے دوران سپل وے اور مذکورہ گیٹس کے آپریشن کو تسلی بخش پایا گیا دریائے نیلم میں آج کل پانی کا بہاؤ تقریباً 60 کیوبک میٹر فی سیکنڈ ( کیو مکس ) ہے جس سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا ایک پیداواری یونٹ چلایا جارہا ہے اور 242 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے منصوبہ کے چاروں پیداواری یونٹ کو چلانے کیلئے تقریباً 280 کیو مکس پانی کی ضرورت ہے جو مارچ ، اپریل سے دستیاب ہوگا پانی کی دستیابی پر نیلم جہلم پراجیکٹ اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا نیلم جہلم پراجیکٹ ہر لحاظ سے مکمل ہوچکا ہے منصوبہ سے 2019-20ء میں پوری صلاحیت کے مطابق 4 ارب 60 کروڑ یونٹ سستی بجلی نیشنل گرڈ کو مہیا کی جائے گی جس سے ہر سال تقریباً 50 ارب روپے کی آمدنی ہو گی واضح رہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے پیداواری یونٹ سے بجلی کی پیداواراپریل 2018ء میں شروع ہوئی تھی جبکہ 14 اگست 2018ء تک اس کے تمام چار یونٹس مرحلہ وار مکمل کر لئے گئے تھے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تفصیلی انسپکشن سے پہلے نیشنل گرڈ کو ایک ارب 80 کروڑ یونٹ بجلی مہیا کرچکا ہے ۔  

اپنا تبصرہ بھیجیں