اٹک کے ڈیم سے 2 ڈاکٹروں کی لاشیں برآمد

اٹک کے علاقے فتح جنگ سے ڈاکٹروں کی لاشیں ملی ہیں،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر عزیز اور ڈاکٹر افتخار 3 دن قبل اپنی اراضی سے لاپتہ ہوئے تھے، دونوں ڈاکٹروں کی لاشیں ڈھوک صوبہ میں واقع ڈیم سے ملی ہیں۔

پولیس ڈاکٹروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔

دونوں ڈاکٹرز کے اغوا کی ایف آئی آر بھی تھانہ فتح جنگ میں درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں