اپل فارما لاہور کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد

لاہور (سنہرادور): اپل فارما لاہور کے زیر اہتمام 23 مارچ کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا. جس میں ملک بھر سے اپل فارما کے کرم فرماؤں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی. تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اپل فارما ڈاکٹر طاہر خلیل نے خصوصی طور پر شرکت کی. اپل فارما کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز میں 5 عمرے کے ٹکٹ سمیت بے شمار انعامات بھی تقسیم کئے گئے.
ڈاکٹر طاہر خلیل اپل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ڈسٹری بیوٹرز ہمارا سرمایہ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پہلے سے زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے.
سید اعظم بخاری جی ایم نے 23 مارچ کے حوالے سے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے.انہوں نے مزید کہا کہ اپل فارما کی مصنوعات کو نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ہمسایہ ممالک میں بھی پزیرائی حاصل ہے..
تقریب سے حکیم مشرف زیدی’ مرزا عطاء الرحمن’ نعمان خان’ ڈاکٹر مبشر’طبیبہ عروج فاطمہ” اور احمد صدیق نے خطاب کیا..

اپنا تبصرہ بھیجیں