اگلے دو سال تک امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے کوئی امکانات نہیں: ریکس ٹیلرسن

پیرس (سنہرادور آن لائن)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کو فوری طور پر مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنا ممکن نہیں ہے، تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے لیے کئی برس درکار ہیں۔
فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب ژاں ایو لیدریاں کے ہمرا ہ مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقلی رواں یا اگلے سال کے دوران ممکن نہیں دکھائی دے رہی۔۔حالیہ اقدام سے مستقبل میں مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے بارے میں پہلے سے رائے قائم نہیں کی جانی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں