ایرانی انقلاب کی 39ویں سالگرہ، تہران میں لاکھوں افراد کی ریلی

ایران میں انقلاب کے انتالیس سال پورے ہونے پر لاکھوں افراد نے ایک ریلی نکالی،جبکہ اس موقع پر ایران کے لانگ رینج بیلسٹک میزائل کی نمائش بھی کی گئی۔
درالحکومت تہران کے آزادی اسکوائر پر ریلی سے خطاب میں صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل خطے میں کشیدگی بڑھا کر عراق و شام کی تقسیم اور لبنان میں حالات خراب رکھنا چاہتے تھے لیکن ایران کی وجہ سے ان کی پالیسیاں ناکام ہوئیں۔

امریکا نے ایران میں بھی مداخلت کی کوشش کی لیکن ایرانی عوام کے اتحاد اور فہم نے امریکی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا، ایران کے دیگر شہروں میں بھی ہزاروں افراد نے ریلی نکالی، ایران میں 1979 عوامی انقلاب کے ذریعے رضا پہلوی کی حکومت کا خاتمہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں