ایرانی خاتون نے بھاری ٹرک کھینچ کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا

لاہور: طاقتور ایرانی خاتون نے سامان سے لدا وزنی ٹرک کھینچنے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا، اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلوی خاتون نے 11 ہزار 350 کلو وزن کھینچ کر قائم کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران سے تعلق رکھنے والی 43سالہ طاقتور خاتون نے سامان سے لدا ایک ٹرک جس کا وزن 12 ہزار 3 سو 80 کلو تھا کو 98.4 فٹ دور تک یوں کھینچا کہ نہ صرف گنیز ریکار توڑ ڈالا بلکہ وہاں موجود افراد بھی فولادی خاتون کی طاقت و مہارت کی داد دینے پر مجبور ہو گئے۔

اس سے قبل آسٹریلوی خاتون نردیا سٹائلز نے 11,350 کلو وزن کھینچ کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں