ایرانی صدر تین روزہ دورے پر آج بھارت پہنچیں گے

ایرانی صدر حسن روحانی آج سے بھارت کے تین روزہ دورے کا آغاز کریں گے ،دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان چاہ بہار پورٹ سمیت مشترکہ مفادات کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات ہوگی۔

ایرانی صدر کے دورے میں دو طرفہ تعلقات سمیت مشترکہ مفاد کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

چاہ بہار پورٹ،افغانستان کی صورتحال سمیت ایرانی آئل فیلڈ میں بھارتی سرمایہ کاری اور بھارت کی ایران سےآئل کی خریداری کے معاملے پر بھی بات کی جائے گی۔

کل حسن روحانی حیدر آباد دکن کی ایک مسجد میں اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں