ایران میں ایک شدید زلزلے کے جھٹکے، ہلاکتوں کا خدشہ

ایران میں ایک اور زلزلہ، جنوب مشرقی حصہ چھ اعشاریہ تین شدت کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

تہران: (سنہرادور آن لائن) ایران کے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے زلزلہ کرمان کے قریب آیا۔ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کرمان سے اٹھاون کلومیٹر شمال مشرق میں دس کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ گہرائی کم ہونے کی وجہ اس کی شدت زیادہ محسوس کی گئی۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں