ایران میں زلزلہ، عمارتوں کو نقصان، ایک شخص ہلاک، درجنوں زخمی

تہران : ایران میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے، کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، ایک شخص جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے صوبہ البرز میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے سے کئی گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا، ایک شخص جاں بحق ہوگیا، سراسیمگی کی حالت میں گھروں سے باہر نکلنے کی کوشش کے دوان 46 افراد زخمی ہوگئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر مہدی مہرور نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز تہران اور صوبہ البرز کا درمیانی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں