ایس ایس پی تشدد کیس ،عمران خان کی بریت اور حاضری سے استثنا کی درخواست

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں حاضری سے استثنیٰ ور بریت کے لئے درخواست دائر کرادی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کی، عمران خان بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنا اور بریت کی درخواست جمع کرائی گئیں ،عدالت نے انہیں دونوں درخواستوں کی نقول پراسیکیوشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

عمران خان نے عدالت سے کہاکہ سیاسی احتجاج کرنے پرمقدمات بنا دئیے جاتے ہیں، یہ سراسر غیر جمہوری عمل ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ فرد جرم عائد کرنے سے پہلے بریت کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے ۔

دوران سماعت عمران خان نے عدالت سے کہا کہ ایک آدمی سیاسی احتجاج کرے اور اسکے خلاف مقدمےبن جائیں، یہ سراسر غیر جمہوری عمل ہے ۔

جج شاہ رُخ ارجمند نے کہاکہ مقدمہ عدالت میں ہے اور ہم نے طریقہ کار کے تحت چلنا ہے جس کے بعدکیس کی مزید سماعت 26فروری کے لئےملتوی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں