ایف آئی اے افسران کو رشوت کی پیشکش، ملزمان گرفتار

ایف آئی اے افسران کو رشوت کی پیشکش کرنے والے دو ملزمان کو کراچی سے گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق کوئٹہ سے ہےجبکہ گرفتار ملزمان ہنڈی کے کام میں ملوث ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان محمد سمیع اور عبدالمالک کے ایک ساتھی شکیل جعفرانی کو تین ماہ قبل کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شکیل جعفرانی کی نشاندہی پر ملزمان محمد سمیع اور عبدالمالک کے اکاؤنٹس سیز ہوئے تھے، ملزمان نے منجمد اکاؤنٹس کھلوانے کے لیے افسران کو رشوت کی پیشکش کی تھی۔

دونوں ملزمان کو صدر میں قائم ایف آئی اے اینٹی کرائم سرکل میں بلاکر گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان کے ساتھی ترکی میں موجود ہیں اور وہاں سے حوالہ کرتے ہیں اور کوئٹہ میں ہنڈی کے ذریعے رقم لوگوں کے حوالے کرتے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ صرف گزشتہ سال ملزمان نے 60 کروڑ روپے کی رقم ہنڈی کی اور دونوں ملزمان کو پہلے سے درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں