ایل او سی: بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، 2فوجی جوان شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر میں بلا استعال فائرنگ، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے دو پاکستانی فوجی جوان شہید ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجیوں کی جانب سے ایل او سی کے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

شہید ہونے والوں میں سپاہی منیرچوہان اور سپاہی عامر حسین شامل ہیں۔ سپاہی منیرحسین کہوٹہ اورعامر حسین ضلع بھمبر کے رہائشی تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں