ایل این جی سے لدا بحری جہاز 24 فروری کو کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گا

کراچی: ایل این جی سے لدا کارگو جہاز 24 فروری کو کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو جائے گا۔ ملک میں موجود گیس بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی خاطر پاکستان سٹیٹ آئل کی جانب سے ایل این جی درآمدات کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق 24 فروری کو ایک اور ایل این جی جہاز کراچی کی بندرگار پر لنگر انداز ہو گا۔

مذکورہ جہاز کی آمد سے گیس کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی جس سے گیس بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ اس وقت ایل این جی ٹرمینل سے 680 مکعب فٹ گیس کی فراہمی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں