ایوشمن کھرانہ نے فلم ’’ڈریم گرل‘‘ میں ساڑھی پہن لی

بالی وڈ اداکار ایوشمن کھرانہ کی کامیڈی فلم ’’ڈریم گرل‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالا جی موشن پکچرز نے ٹویٹر پر فلم ’’ڈریم گرل‘‘ کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے، یہ ڈریم گرل ایسی بالکل بھی نہیں ہے جس کا آپ نے کبھی خواب دیکھا ہو گا۔

فلم کے پوسٹر میں ایوشمن کھرانہ بنیان اور پیلے رنگ کی ساڑھی پہنے موٹر سائیکل پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم میں اداکارہ نشرت بروچا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں