ایون فیلڈ ریفرنس، نیب پراسیکیوٹرکی نواز کے وکیل پر تنقید

نا اہل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔

سماعت کے دوران آج نیب پراسیکیوٹر اور نواز شریف کے وکیل میں تکرار ہوئی، نیب پراسیکیوٹر نے نواز شریف کے وکیل پر تنقید کی اور کہا کہ خواجہ حارث نےیہاں کوئزپروگرام بنالیاہے۔

پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ جن دستاویزات کاپوچھ رہےہیں انہیں تیارکرنےوالاگواہ عدالت میں پیش ہوچکا تاہم ان دستاویزات سےمتعلق اب واجدضیاء سےسوال نہیں ہوسکتا۔

اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ واجدضیا ء نےفوٹوکاپیوں اورغیردستخط شدہ دستاویزات پرانحصارکیااور ان کاپیوں سےمتعلق سوال کرنا ان کا حق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں