ایون فیلڈ ریفرنس ، استغاثہ کے تمام گواہوں کے بیانات قلمبند

اسلام آباد(سنہرادور): احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز نے جرح مکمل کرلی ۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں استغاثہ کے تمام گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے گئے۔نیب منگل کو ایون فیلڈ ریفرنس میں شواہد مکمل ہونے سے متعلق بیان دے گا۔ نیب کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر نے ریکارڈ کروائے گئے بیان میں کہا تھا کہ تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے نواز شریف پبلک آفس ہولڈ کرتے ہوئے لندن فلیٹس کے مالک تھے ۔انہوں نے نیلسن اور نیسکول لمیٹڈ کے ذریعے بے نامی دار کے نام پر فلیٹس خریدے تھے۔ ملزمان لندن جائداد کی خریداری کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے جو 1993 سے نواز شریف اور دیگر نامزد ملزمان کے زیر استعمال ہیں۔ حسن، حسین، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے نواز شریف کی کرپشن میں معاونت کی جس پر یہ ملزمان نیب قوانین کے تحت سزا کے حقدار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں