ایپل کمپنی آئی پیڈز میں کیا تبدیلی لانے والی ہے؟

ایپل کمپنی رواں سال 2نئے آئی پیڈ متعارف کرائے گی۔ رپورٹس کے مطابق یہ سیونتھ جنریشن آئی پیڈ ہوں گے اور ان میں سے ایک کا ڈسپلے 10.2 انچ جبکہ دوسرے کا 10.5 انچ ہو گا۔ 10.5 انچ کا آئی پیڈ نان پرو ماڈل ہوگا۔ 10.2 انچ والا ماڈل ایپل کے موجودہ 9.7 انچ آئی پیڈ کا متبادل ہو گا اور یہ کم قیمت والا ڈیوائس ہوگا۔ کمپنی دونوں آئی پیڈ کو رواں سال مختلف اوقات میں متعارف کرائے گی البتہ 25 مارچ کو ہونے والے ایونٹ میں ان میں سے کسی کو بھی متعارف کرائے جانے کا امکان نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اب ایپل کمپنی ایسی ڈیوائسز متعارف کرانا چاہ رہی ہے جن کی قیمت صارفین کی قوت خرید سے باہر نہ ہو۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں