ایک اور فوجی کیمپ پر حملہ، پاکستان کو قیمت چکانا پڑیگی، بھارتی دھمکی

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور فوجی کیمپ پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ، بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ سرینگر کے مرکزی علاقے میں قائم سینٹرل ریزرو فورس کے کیمپ پر دو مسلح افراد نے داخل ہونے کی کوشش کی۔
دوسری جانب بھارتی وزیردفاع نرملا ستھیارامان نے پیر کے روز کہا کہ مقبوضہ جموں کے علاقے سنجوان میں فوجی کیمپ پر حملہ کرنے والوں کو سرحد پار سے مدد حاصل رہی۔
انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ان مبینہ دہشت گردوں کا تعلق جیش محمد سے تھا اور ممکنہ طور پر انہیں مقامی مدد بھی حاصل رہی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ جیش محمد کو پاکستان میں رہائش پذیر مسعود اظہر کا تعاون حاصل ہے، انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو دراندازی کے شواہد کا عمل جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں