ایک شادی کروں یا چار

کراچی …پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں اس سوال پر کہ کیا وہ پہلے شیروانی وزیراعظم کی پہنیں گے یا شادی کی؟ بلاول نے کہاکہ سوچ رہا ہوں کہ ایک شادی کروں یا چار۔چاروں صوبوں میں ایک، ایک شادی کرنے کا سوچ رہا ہوں۔دیکھ رہا ہوں کہ شادی الیکشن مہم میں کیسے مددگار ثابت ہوسکتی ہے یہ بھی سوچا جارہا ہے کہ الیکشن کے بعد ، پہلے یا الیکشن مہم کے دوران شادی کی جائے اور اس کے الیکشن پر کیا اثرات مرتب ہونگے ۔اس بارے میں مشاورت جاری ہے جو بھی رپورٹ آئے گی اس کے بعد فیصلہ کرونگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں