ایک ماہ کے اندر افغانستان سے داعش کا خاتمہ کر سکتے ہیں : افغان طالبان

کابل ۔۔۔افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد داعش امن کے لیے کوئی بڑا خطرہ نہیں ہوگی۔افغانستان میں داعش کو افغان حکومت اور امریکہ کی مدد و حمایت حاصل ہے ورنہ طالبان ایک ماہ کے اندر افغانستان سے داعش کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ افغان امن عمل میں پڑوسی ملکوں کے رکاوٹ بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ بظاہر کوئی حقیقت نظر نہیں آتی۔پہلے امریکہ پھر افغان حکومت سے بات چیت ہو سکتی ہے۔دوحہ میں امریکہ سے بات چیت میں افواج کے انخلاء اورافغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے پر بات ہوئی جبکہ 2 ورکنگ گروپس آنے والے دنوں میں اس معاملے پر مزید بات کریں گے۔ افغان طالبان کے قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو میںالزام عائد کیا کہ افغانستان میں داعش کو افغان حکومت اور امریکہ کی مدد و حمایت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں