ایگزیکٹ چینل لائسنس کی منسوخی کیخلاف درخواست کی سماعت

سندھ ہائی کورٹ نے ایگزیکٹ کے چینل کے لائسنس کی منسوخی کے خلاف درخواست گزار کے وکیل انور منصور خان کو دلائل کے لیے کل تک کی مہلت دے دی۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس شفیع صدیقی نے درخواست کی سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین اور وکیل پیمرا بیرسٹر زاہد ابراہیم عدالت میں موجود تھے۔

ایگزیکٹ کے وکیل انور منصور خان نے استدعا کی کہ وہ کل ہی سپریم کورٹ سے آئے ہیں تیاری کے لیے مہلت دی جائے ۔

جسٹس شفیع صدیقی نے ریمارکس دیے کہ بہت وقت دے چکے ہیں، کل لازمی دلائل دیں، مزید مہلت نہیں دے سکتے۔

پیمرا کے وکیل زاہد ابراہیم نے کہا کہ شو کاز نوٹس کے بعد پیمرا نے لائسنس منسوخ کیا،عدالت نے پیمرا کو سنے بغیر حکم امتناع دیا، اسے واپس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں