ای کامرس کے حوالے سے پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے ، علی بابا ڈاٹ کام

راولپنڈی (سنہرادور): علی بابا ڈاٹ کام کے وفد نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجروں کے اجلاس سے خطاب کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مارٹن وینگ نے کہا کہ پاکستان میں ای کامرس کی ترقی کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معشیت ہے ای کامرس پلیٹ فارم کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا راولپنڈی کے تاجر بھی ایس ایم ای کے فروغ کے لیے بین الاقوامی ای کامرس مارکیٹ میں شرکت کر سکتے ہیں انہوں نے علی بابا ڈاٹ کام پر موجود پاکستانی سپلائرز کے اعداد و شمار کے حوالے سے بھی معلومات دیں اور کہا کہ پاکستانی تاجر بھی اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی منفرد شناخت بنا سکتے ہیںاس سے پہلے صدر راولپنڈی چیمبرزاہد لطیف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ای کامرس کی مارکیٹ تیزی کے ساتھ فروغ پا رہی ہے پاکستان آج جنوبی ایشیا میں ابھرتی ہوئی معشیت بن چکا ہے ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہم سب کی زمہ داری ہے فری لانسنگ، موبائل ایپ، ای کامرس اب حقیقت بن چکا ہے پاکستان میں فری لانسرز کی آمدن سو ملین ڈالر تک تجاوز کر چکی ہے پاکستان میں براڈبینڈ کی سہولت میں تین فیصد سے بڑھ کر ستائیس فیصد ہو چکی ہے اسٹارٹ اپ، انٹرپرنیورشپ کے ذریعے آئی انڈسٹری میں انقلاب آچکا ہے راولپنڈی چیمبر کے صدر نے کہا کہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی( آئی سی ٹی) پاکستان میں 2.9ارب ڈالر کی مارکیٹ ہے جس کا جی ڈی پی میں حصہ1.1 فیصدہے اس شعبے نے گذشتہ پانچ سال میں 40 فی صد ترقی کی ہے ای کامرس کے شعبے کو ترقی دے کر تک اس انڈسٹری کو 5ارب ڈالر تک لے جایا جا سکتا ہے ہمارے نوجوان اور پروفیشنلز بھر پور صلاحیت کے حامل ہیں موبائل ایپس، ای کامرس اور ای سروسز تیزی سے ترقی پا رہے ہیں حکومت اس شعبے کی ترقی کے لیے ٹیکسوں کی چھوٹ 2025تک بڑھائے اس موقع پر علی بابا ڈاٹ کام کے کنٹری منیجر جیسن جیا، پیٹرک وینگ، گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر ناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی، ڈپٹی کمشنر امور ٹیکس ایف بی آر محمد علی، سابق صدور، مجلس عاملہ کے اراکین اور آئی ٹی کمیٹی کے چیئر مین اور وائس چیئر مین سمیت تاجروں کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں