اے سی ایل سی کی کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

اینٹی کارلفٹنگ سیل نے کراچی کے لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتیوں، موٹر سائیکل چھیننے اور لوٹ مار میں ملوث 5رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی اے سی ایل سی کے مطابق ملزمان مخالفین، دکاندار سمیت دیگر کی ٹارگٹ کلنگ کی ملوث ہیں، ملزمان ماضی میں بھی کئی بار گرفتار ہوچکے ہیں، ملزمان کے بیان کے مطابق ڈکیتی،موبائل اور موٹرسائیکلیں چھیننے کی کتنی وارداتیں کی یاد نہیں۔

ایس ایس پی پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، لیپ ٹاپ، موٹرسائیکلیں سمیت دیگراشیاء برآمد کی گئی ہیں۔

ملزمان میں ہمایوں، کاشف، نادر، اعظم اور آصف شامل ہیں ،ملزمان سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں