وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج سے باجوڑ کی تحصیل خار میں تھری جی سروس کا آغاز ہو گیا ہے۔
وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ قبائلی علاقوں (جنہیں فاٹا کے نام سے جانا جاتا تھا) کی قومی دھارے میں شمولیت کے حوالے سے ایک اور وعدہ آج پورا ہوا۔
قبائلی علاقوں (جنہیں فاٹا کے نام سے جانا جاتا تھا) کی قومی دھارے میں شمولیت کے حوالے سے ایک اور وعدہ آج پورا ہوا۔ گزشتہ جمعۃ المبارک کو ایک جلسہ عام میں میں نے باجوڑ کے لوگوں سے 3-G سروس کی فراہمی کا وعدہ کیا چنانچہ باجوڑ کی تحصیل خار میں آج سے 3-G سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 25, 2019
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ جمعۃ المبارک کو ایک جلسہ عام میں، میں نے باجوڑ کے لوگوں سے تھری جی سروس کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا چنانچہ باجوڑ کی تحصیل خار میں آج سے تھری جی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔