بارش کے باعث گھر کی چھت گرگئی،4بھائی جاں بحق

ننکانہ صاحب : پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں چار بھائی جاں بحق، جب کہ ماں اور بہن زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں بھورو میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے چار بھائی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہ کوٹ میں صفدر آباد روڈ پر بھوڑو گاؤں میں رات گئے بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 4 بھائی جاں بحق ہوگئے اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 17سالہ اویس ،12سالہ وحید،10سالہ نور مصطفیٰ اور5سالہ شرجیل شامل ہے، جب کہ زخمیوں میں38 سالہ ریحانہ اور 2 سالہ سحر فاطمہ شامل ہیں۔ لاشوں کو ضروری کارروائی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز (ٹی ایچ کیو) اسپتال شاہ کوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں