بجلی ایک ماہ کیلئے فی یونٹ سستی، اعلامیہ جاری

اسلام آباد(سنہرادور): نیپرا کی جانب سے بجلی ایک ماہ کیلئے 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، تاہم اس کا اطلاق کراچی اور 300 یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بجلی ایک ماہ کیلئے 3روپے 24پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ جنوری میں بجلی کی پیداواری لاگت6 روپے 62 پیسے فی یونٹ رہی۔

نیپرا کے مطابق جنوری میں صارفین سے 9 روپے 86 پیسے فی یونٹ وصولی ہوئی، تاہم کراچی والوں کیلئے بری خبر کہ اس کا اطلاق کراچی اور 300یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔ سماء

اپنا تبصرہ بھیجیں