بجلی صارفین کیلئے اینڈرائڈ ایپلی کیشن ‘روشن پاکستان’ کا اجرا

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں صارفین کو بجلی چوری، لوڈ شیڈنگ شیڈول اور بل سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لئے اینڈرائیڈ موبائل ایپلی کیشن “روشن پاکستان ” کا اجرا کر دیا۔

وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے یہ خوشخبری بھی سنائی کہ گرمیوں میں بجلی کی طلب و رسد میں فرق ختم ہوجائے گا، ملک بھر میں ڈھائی کروڑ بجلی صارفین کو اب گھر بیٹھے لوڈشیڈنگ شیڈول سے آگاہی روشن پاکستان موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے مل جائے گی کہ ان کے فیڈر سے کتنی بجلی چوری ہو رہی ہے۔

وزیر توانائی نے یقین دلایا کہ گرمیوں میں ضرورت سے زیادہ بجلی دستیاب ہو گی اور لوڈ شیڈنگ بالکل نہیں ہو گی۔ اویس احمد لغاری نے بتایا کہ اوور بلنگ کے خلاف قانون قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا، سینیٹ نے بھی بل پاس کر دیا عوام کو اس عذاب سے جلد چھٹکارا مل جائے گا ، تقسیم کار کمپنیوں کو ریکوری سب سے بڑا مسئلہ ہے ، بجلی کی پیداوار اور آئی پی پیز کو ادائیگیوں کے ڈیٹا کو صرف اور صرف پارلیمنٹ کی درخواست پر ہی ویب سا ئٹ پر ڈالا جاسکتا ہے،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 800 ارب روپے کی ریکوری سب سے بڑی ترجیحات میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں