بجٹ میں فلم انڈسٹری کیلئے بحالی پیکیج کا اعلان

مالی سال 18-2017 کے وفاقی بجٹ میں حکومت نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے بھی پیکیج کا اعلان کیا ہے، فلم پر سرمایہ کاری کرنے والے افراد اور کمپنیوں کے لیے 5 سال تک انکم ٹیکس پر 50 فیصد چھوٹ کی تجویز دی گئی ہے ۔

بجٹ میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے 4 نکاتی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ڈراما، فلم سازی اور سنیما کے آلات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کم کر کے 3 فیصد اور سیلز ٹیکس کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پیش کیے گئے بجٹ میں مستحق فنکاروں کی مالی مدد کے لیے فنڈ بھی قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں