بحرین نیول چیف کا نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ

رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ کموڈور محمد یوسف ال آسام نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ اُمور اور دو طرفہ بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ کو نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آبادآمد کے موقع پر پاک بحریہ کے چا ق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

نیول چیف سے ملاقات میں رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ نے مختلف شعبوں میں بحریہ کے بھر پور تعاون کو سراہا اور پاکستان کے بحرین کے ساتھ برادرانہ و مضبوط تعلقات کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا۔اس کے علاوہ ملاقات میں خطے میں مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان ، لاہور اور کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈرز سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں