برآمدات بڑھانے کیلئے وزارت تجارت کا اصلاحاتی پلان تیار

اسلام آباد:  ملک کی برآمدات کیسے بڑھائی جائیں، حکومت نے حل ڈھونڈ لیا۔ دنیا بھر میں ٹریڈ افسران کا انتخاب اور تعیناتی آئندہ کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی۔ وزارت تجارت نے اصلاحاتی پلان تیار کر لیا۔

ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے دنیا بھر میں تعینات ٹریڈ افسران کے لئے قوانین سخت کرنے کا فیصلہ، وزارت تجارت نے 42 ممالک میں موجود ٹریڈ دفاتر میں اصلاحات کا مسودہ تیار کر لیا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹریڈ افسران کی تعیناتی کارکردگی سے مشروط کر دی جائے گی، ان کی تعیناتی کا دورانیہ بھی کارکردگی سے منسلک ہو گا، اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے ٹریڈ افسران کو فوری طور پر واپس بلایا جائے گا، ٹریڈ افسر تعیناتی کےلئے افسران کے انتخاب کا طریقہ کار بھی سخت کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں